گجرات میں 2دہشتگرد داخل ، سکیورٹی ہائی الرٹ ، تعلیمی ادارے بند ، مساجد سے اعلانات شہریوں میں خوف وہراس

گجرات میں 2دہشتگرد داخل ، سکیورٹی ہائی الرٹ ، تعلیمی ادارے بند ، مساجد سے ...

  

 گجرات(بیورورپورٹ)گجرات میں دو انتہائی خطرناک دہشت گردوں کے داخلے کے بعد سیکیورٹی الرٹ جاری کر دیا گیا ۔گجرات میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر مساجد میں اعلانات کرائے گئے جس کے بعد شہر کے بیشتر تعلیمی ادارے بند کر دیے گئے تعلیمی اداروں اور ہسپتالوں میں بھی غیر معمولی سیکیورٹی بڑھا دی گئی ہے شہریوں میں خوف و ہراس پایاجاتا ہے گجرات میں دو روز سے مشتبہ افراد کی پکڑ دھکڑ کیلئے سرچ آپریشن جاری ہے جس میں حساس اداروں سمیت ایلیٹ فورس کی بھاری نفری اور سینئر پولیس افسران خود حصہ لے رہے ہیں گجرات شہر اور دیہاتی علاقوں میں مشتبہ افراد کی بائیو میٹرک تصدیق کی جا رہی ہے جبکہ مشکوک افراد کو وسیع پیمانے پر حراست میں لیکر مختلف مقامات پر منتقل کر کے تفتیش کی جا رہی ہے سوشل میڈیا پر بھی مشکوک افراد کی نشاندہی کیلئے عوام کو آگاہی دی جا رہی ہے دہشت گردوں کے داخلے کے بعدتمام سرکاری دفاتر‘ مساجد‘ مدارس ‘ گرجا گھروں اور حساس مقامات کی بھی سیکیورٹی بڑھا دی گئی ہے وسیع پیمانے پر افغانیوں کی پکڑ دھکڑ کے بعد سراج پلازہ جو پٹھانوں کی سب سے بڑی مارکیٹ ہے بند ہو گیا ہے جبکہ ماڈل بازار سمیت دیگر شاپنگ پلازوں سے بھی سینکڑوں مشتبہ پٹھانوں اور غیر ملکیو ں کی گرفتاریاں کی گئی ہیں ۔

مزید :

علاقائی -