وزیر اعلٰی سندھ نے انسداد دہشتگردی عدالتوں کو سینٹرل جیل منتقل کرنیکی منظوری دیدی
راچی (اے این این) وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ نے سیکورٹی خدشات کے پیش نظر انسداد دہشت گردی کی آٹھ عدالتوں کی کلفٹن سے سینٹرل جیل منتقل کرنے کی منظوری دے دی۔ پیر کو وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت انسداد دہشت گردی کی عدالتیں کلفٹن سے سینٹرل جیل منتقل کرنے کے لیے اجلاس ہواجس میں چیف سیکریٹری،ایڈووکیٹ جنرل سمیت دیگر افسران شریک ہوئے۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ نے بتایا کہ روزانہ پولیس کے 1500اہلکاروں کو جیل سے خطرناک ملزمان کی عدالت تک آمدورفت پرسیکورٹی کیلئے تعینات کیا جاتا ہے۔بریفنگ میں بتایا گیا کہ جیل کمپلیکس میں چھ عدالتیں تیار ہیں جبکہ سینٹرل جیل میں پہلے سے 2انسداد دہشت گردی عدالتیں ہیں۔مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ موجودہ حالات کے باعث ملزمان کوروزانہ جیل اے ٹی سی لانا اور لے جانا خطرناک ہے۔وزیر اعلیٰ سندھ نے انسداد دہشت گردی کی تمام عدالتیں کلفٹن سے سینٹرل جیل منتقل کرنے کی منظوری دے دی۔کلفٹن میں 8انسداد دہشت گردی کی عدالتیں کام کررہی ہیں۔وزیر اعلی سندھ نے چیف سیکرٹری کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردوں سے نمٹنے کیلئے مزید اقدامات کیے جائیں۔چیف سیکریٹری،ایڈووکیٹ جنرل ،سیکریٹری داخلہ ،وزیر اعلیٰ سندھ کے پرنسپل سیکریٹری سمیت دیگر افسران اجلاس میں شریک تھے۔وزیراعلی کو بریفنگ بھی دی گئی جس میں بتایا گیا کہ سینٹرل جیل میں پہلے سے 2انسداد دہشت گردی عدالتیں کام کر رہی ہیں جبکہ کلفٹن میں 8انسداد دہشت گردی عدالتیں کام کررہی ہیں۔
منظوری
