ایان علی کے وکیل سپریم کورٹ کے حکم کی کاپی پیش نہ کرسکے

ایان علی کے وکیل سپریم کورٹ کے حکم کی کاپی پیش نہ کرسکے

  

کراچی ( اے این این )ماڈل ایان علی کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت ٗ وکیل سپریم کورٹ کے حکم کی کاپی پیش نہ کرسکے ٗ سماعت 3 مارچ تک ملتوی کردی گئی ۔ تفصیلات کے مطابق ماڈل ایان علی کا نام ای سی ایل سے خارج نہ کرنے کیخلاف توہین عدالت کی درخواست کی سماعت سندھ ہائیکورٹ میں ہوئی، ایان علی کے وکیل وفاق کی اپیل پر سپریم کورٹ کے حکم کی کاپی پیش نہ کرسکے۔سندھ ہائیکورٹ نے سپریم کورٹ کے حکم نامے کی کاپی طلب کرلی ۔عدالت کے استفسار پر ایان علی کے وکیل نے بتایا کہ سپریم کورٹ نے وفاق کی اپیل بنیادی سطح پر ہی مسترد کردی تھی۔ جس پر جسٹس فاروق شاہ نے ریمارکس دیے کہ سپریم کورٹ کے حکم نامے کی کاپی کہاں ہے؟سپریم کورٹ نے کچھ نا کچھ تو حکم دیا ہوگا۔عدالت نے 3 مارچ کو سپریم کورٹ کے حکم نامے کی کاپی طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔ درخواست میں موقف اختیارکیاگیا تھا کہ سندھ ہائیکورٹ نے 19 جنوری کوایان علی کا نام ای سی ایل سے خارج کرنے کا حکم دیا تھا۔حکم کے باوجود ماڈل گرل کا نام ای سی ایل سے خارج نہیں کیا جارہا لہٰذا توہین عدالت کی کارروائی کی جائے۔

ایان علی

مزید :

علاقائی -