پاکستان عوامی تحریک22 فروری کو’’ قومی سیمینار ‘‘منعقد کر ے گی

پاکستان عوامی تحریک22 فروری کو’’ قومی سیمینار ‘‘منعقد کر ے گی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(سٹی رپورٹر) پاکستان عوامی تحریک کے زیر اہتمام 22فروری بروز (بدھ ) کو مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں ملکی حالات کے تناظر میں’’ فراہمی انصاف اورکرپشن کے خاتمہ میں اداروں کا کردار ‘‘کے عنوا ن سے قومی سیمینار منعقد ہوگا۔ جس میں ملک کی اہم سیاسی جماعتوں کے رہنما شرکت کریں گے ، مسلم لیگ (ق) ،PPP، PTI، جماعت اسلامی ، سنی اتحاد کونسل ، ایم کیو ایم ، مجلس وحدت مسلمین سمیت دیگر سیاسی سماجی اور مذہبی رہنماؤں کوقومی سیمینار میں شرکت کی دعوت دے دی گئی ہے ،سیمینار کی تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں، سیاسی جماعتوں سے رابطوں کے لیے کمیٹیاں تشکیل دے دی گئی ہیں، قومی سیمینار میں سیاسی،سماجی،مذہبی رہنماؤں کے علاوہ مزدور، وکلاء، طلباء، کسان، ڈاکٹرز، انجینئرزاور یونین سے تعلق رکھنے والی شخصیات بھی شرکت کریں گی۔ 22 فروری کے قومی سیمینار میں دہشتگردی کے خاتمے ، قومی ایکشن پلان پر عملدرآمد،فوجی عدالتوں میں توسیع کے حوالے سے اہم قومی رہنماؤں سے مشاورت کی جائیگی ۔دہشتگردی میں شہید ہونے والوں کے درجات کی بلندی اور زخمیوں کی صحت یابی کیلئے دعا بھی کی جائیگی ۔

مزید :

علاقائی -