تھر میں تبدیلی کا انقلاب اور طوفان دیکھ رہا ہوں ، شاہ محمود قریشی

تھر میں تبدیلی کا انقلاب اور طوفان دیکھ رہا ہوں ، شاہ محمود قریشی

  

 تھرپارکر(خصوصی نامہ نگار) پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین مخدوم شاہ محمود قریشی نے تھرپارکرکے علاقے ڈاھلی میں عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تھر کے (بقیہ نمبر47صفحہ7پر )

لوگوں نے بھوک و پیاس سے مرنے کا ٹھیکہ نہیں اٹھایا اب لوگوں میں شعور آرہا ہے اور میں تھر کے اندر تبدیلی کا انقلاب اور طوفان دیکھ رہا ہوں تھر کے لوگوں سے کہتا ہوں کہ کسی سے ڈرنے کی ضرورت نہیں ہے یک مشت ہوکر ان قوتوں کا مقابلہ کرنا ہے فتح حق سچ کی ہوگی میں یہاں پر آپ لوگوں کے لیے آیا ہوں آپ کو حق کے لیے لڑنا ہوگا کھڑا ہونا پڑے گا میں یہاں تبدیلی کا پودہ لگانے آیا ہوں جس کی آبیاری آپ نے کرنی ہے اور اس کا پھل آنے والی نسلیں کھائیں گیاگر پوری قوم جاگ گئی اور آپ اس ظلم کے سامنے دیوار بن کر کھڑے ہوگئے تو تمہیں کوئی تکلیف نہیں ہوگی اور تم لوگ اپنی منزل پاؤ گئے اور میں تمہاری اس جستجو میں کندھے سے کندھا ملاکرچلوں گا مل کر ایک نئی منزل کا آغاز کرتا ہیں خوف کی زنجیریں توڑنے آیا ہوں ، جب عوام فیصلہ کرلیتی ہے تو کوئی طاقت سامنے نہیں رہتی ، ایوب خان کی حکومت آئی فیلڈ مارشل تھا طاقتور تھا منصوبہ بندی تھی پھرضیاء الحق آیا اور مشرف آیا لیکن اس وقت بھی عوام نے اپنا فیصلہ کیا اور انہیں مسترد کیا جب عزت و ذلت کا مالک اللہ ہے تو ان دنیائی خداؤں سے ڈرنے کی ضرورت نہیں یہ وہ لوگ ہیں جو تمہیں غلام بنا کررکھنا چاہتے ہیں عوام کی مدد سے تھر کا نقشہ تبدیل کریں گے اور خوشحالی لائیں گے شاھ محمود قریشی نے کہا کہ حکومت اگر نیشنل ایکشن پلان پر سنجیدگی سے عمل کرتی تو آ ج میرے اس ملک میں بیگناہ لوگوں کا خون نہیں بہتا حکومت کو اب حقیقت پسندپالیسی اپناناہوگی سندھ کے لوگ متبادل قیادت کے طور پر تحریک انصاف کی جانب دیکھ رہے ہیں وقت کے ساتھ ساتھ تحریک انصاف کی مقبولیت لازم ہے تھر کے لوگوں کو کہتا ہوں کہ مایوس نہ ہو تکلیفیں برداشت کرنی پڑتی ہیں ایک طرف عدالت عدلیہ کی ہوتی ہے اور دوسری عدالت عوام کی عدالت ہوتی ہے جس میں آج میں کھڑا ہوں اور اس عدالت میں آپ سب سے پوچھتا ہوں کہ کیا آپ لوگ اس تبدیلی کے سفر میں ہمارا ساتھ دوگے ، تھر کا دروازہ دھاندلی کے ذریعے مجھ پر بند کیا گیا لیکن اللہ نے میرے لیے دوسرہ دروازہ کھول دیا ماضی کے الیکشن میں مخالفین نے طاقت کا استعمال کیا اور ہماری جیتی ہوئی پولنگ اسٹیشنز کو جلادیا گیا تھر میں خوشحالی ہوگی روزگار ہوگا میں تھر کے ریگستان میں دیوانہ وار پھروں گا اور تھر کے لوگوں میں شعور پیدا کروں گا اور ہر فورم پر تھر کے لوگوں کا مقدمہ لڑوں گا تھر کے لوگ ہمت والے لوگ ہیں انہوں نے ہر قدم پر ہماراساتھ دیا ہے تھرکے لوگوں نے ہمارا ساتھ دیا اور دیتے دہے گے اور میں تھر کے لوگوں سے کہتا ہوں کہ میں انہیں تھر میں تبدیلی لاکر دکھاؤں گا ، میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مخدوم شاھ محمود قریشی نے کہا کہ حکومت کو چاہے کہ وہ مزارات سمیت دیگر ایسے مقامات پر سیکیورٹی یقینی بنائے مزارات کو بند کرنے سے مسائل کا حل نہیں نکل سکتا ملک میں دہشتگردی کی ایک نئی لہر پیدا ہوچکی ہے جس سے نمٹنے کے لیے لازم ہے کہ فوجی عدالتوں کو مزید وقت دینا ہوگا جو ہمارے ملک کی سرحدوں کی لوگوں کی حفاظت کررہے ہیں ہم سب ان کے ساتھ دہشتگردی کی جنگ میں قوم اب لاشیں اٹھا اٹھا کر تھک چکی ہے اس اونٹ کو اب کسی کروٹ بٹھانا ہوگا پنجاب میں اگر ضرورت پڑتی ہے تو رینجرزکا آپریشن کیا جائے ، پانامہ کیس انقریب اپنی اختتام کی جانب پہنچ چکا ہے عدالتی فیصلوں کا احترام کرتے ہیں اچھا فیصلہ آئے گا ساری دنیا نے دیکھا کہ کس طرح ایک حاکم وقت نے ملک کا پئسہ چوری کیا اور باہر کے ملکوں میں اپنی جائیدادیں بنائی اب ان کی پکڑ شروع ہوچکی ہے عدالت میں یہ لوگ کچھ بھی ثابت نہیں کرسکے ہیں تحریک انصاف بھرپور انداز میں عوام کے کیس ہر فورم پر لڑ رہی ہے اس موقع پر ایم این اے لعل مالھی ، ایم این اے کاظم علی شاہ اور دیگر بھی ان کے ہمراہ موجود تھے ۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -