حکومت امریکی اور انڈین ایجنڈے کی تکمیل پرقائم ہے،مذہبی و سیاسی رہنما

حکومت امریکی اور انڈین ایجنڈے کی تکمیل پرقائم ہے،مذہبی و سیاسی رہنما

  

ملتان (سٹی رپورٹر)مذہبی و سیاسی جماعتوں کے قائدین نے جرمنی میں خواجہ آصف کی طرف سے حافظ محمد سعید کے متعلق دیے گئے بیان پر شدید رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے حکمران ایسے بیانات دے کر انڈیا کی نمائندگی کر رہے ہیں۔ہماری حکومت امریکی اور انڈین ایجنڈے کی تکمیل پر قائم ہے۔ کشمیریوں کے وکیل اور ملک کی خدمت کرنے والوں کو دہشت گردجبکہ کشمیریوں (بقیہ نمبر8صفحہ12پر )

کے قاتل مودی سے دوستی کی پینگیں بڑھائی جا رہی ہیں۔وزراء کو چاہیے کہ وہ ایسے بیانات سے باز آجائیں اور بیرونی آقاؤں کو خوش کرنے کی بجائے ملک و قوم کی خدمت کریں۔ان خیالات کا اظہار سینئر سیاستدان اور ممبر قومی اسمبلی ملک عامر ڈوگر،امیر جماعت اسلامی ضلع ملتان محمد آصف اخوانی،صدر جمیعت علمائے اسلام ملتان پاکستان مولانا ایوب مغل ، صوبائی جنرل سیکرٹری مجلس وحدت المسلمین علامہ اقتدار حسین نقوی ،خالد اشرف خان صدر ڈسٹرکٹ بار ملتان، امیر مرکزی جمیعت اہلحدیث عنایت اللہ رحمانی ,صدر انجمن تاجران پاکستان خواجہ محمد شفیق ,چئیرمین تحفظ نظریہ پاکستان پروفیسر حمید رضا صدیقی ,ناظم اعلی جمیعت اہلحدیث پاکستان پروفیسر عبدالمجید ,ناظم جمیعت اہلحدیث نظریاتی مولانا عبدالرحیم گجر،صدر پاور لومزملتان یوسف انصاری و دیگرنے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔سینئر سیاستدان اور ممبر قومی اسمبلی ملک عامر ڈوگر کا کہنا تھا کہ حافظ سعید کے متعلق خواجہ آصف کا یہ بیان بیرونی آقاؤں کو خوش کرنے کے لیے ہے۔اگر حافظ محمد سعید دہشت گرد ہیں تو رانا ثناء اللہ جس کے دہشتگرد تنظیموں سے گہرے روابط ہیں ان کے بارے میں کیا کہیں گے؟؟ ہمیں بیرونی فورم پر جا کر اپنے ملک کی بدنامی کرنے کی بجائے اپنے ملک میں اپنے مسائل کوحل کرنا چاہیے۔امیر جماعت اسلامی ضلع ملتان محمد آصف اخوانی کا کہنا تھا کہ ہمارے حکمران امریکہ کے پٹھو ہیں۔حکومت ایسے بیانات دینے سے باز آجائے ۔صدرجمعیتعلمائے اسلام ملتان پاکستان مولانا ایوب مغل کا کہنا تھا کہ ملک کا بچہ بچہ حافظ سعید کے محب وطن ہونے کی گواہی دیتا ہے۔جماعۃالدعوۃ نے ساری مذہبی و سیاسی جماعتوں کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کیا ہے۔ہمارے حکمران خود ملک کے لیے بہت بڑا خطرہ ہیں۔ صوبائی جنرل سیکرٹری مجلس وحدت المسلمین علامہ اقتدار حسین نقوی کا کہنا تھا کہ خواجہ آصف نے اپنا نہیں بلکہ امریکہ کا موقف بیان کیا ہے۔ ہمارے حکمران امریکی اور ہندوستانی ایجنڈے کی تکمیل پر ہیں۔یہ اپنی نہیں بلکہ صیہونی زبان استعمال کر رہے ہیں۔خالد اشرف خان صدر ڈسٹرکٹ بار ملتان کا کہنا تھا کہ جو لوگ مذہب اور ملک پاکستان کے لیے مخلص ہیں وہ ہمارے حکمرانوں کو دہشت گرد لگتے ہیں۔ صدر مجلس احرار پاکستان سید کفیل شاہ بخاری کا کہنا تھا کہ خواجہ آصف کی اپنی بات نہیں یہ بیرونی ایجنڈے پر بول رہا ہے۔صدر پاور لومزملتان یوسف انصاری کا کہنا تھاکہ ایسے بیانات ڈونلڈ ٹرمپ کے موقف کو تقویت دینے کے سوا اور کچھ نہیں۔امیر مرکزی جمیعت اہلحدیث عنایت اللہ رحمانی کا کہنا تھا کہ حافظ محمد سعید فوج کے دست راست ہیں اور ہمارے حکمران انہی کو خطرہ قرار دے رہے ہیں۔ہم اس کی شدید مذمت کرتے ہیں۔صدر انجمن تاجران پاکستان خواجہ محمد شفیق کا کہنا تھا کہ اغیار کی غلامی کے سوا ہمارے حکمرانوں کا کوئی کام نہیں۔ناظم اعلی جمیعت اہلحدیث پاکستان پروفیسر عبدالمجید کا کہنا تھا کہ ہم خواجہ آصف کے اس بیان کی بھر پور مذمت کرتے ہیں ۔حافظ محمد سعید کشمیریوں کے وکیل اور مجاہد صفت انسان ہیں،وہ کشمیریوں کے لیے صلاح الدین ایوبی ہیں۔ناظم جمیعت اہلحدیث نظریاتی مولانا عبدالرحیم گجر کا کہنا تھا کہ ایسے بیانات انڈیا کو خوش کرنے کے سوا اور کچھ نہیں۔چیئرمین تحفظ نظریہ پاکستان پروفیسر حمید رضا صدیقی کا کہنا تھا کہ حافظ محمد سعید محب وطن انسان ہیں انہوں نے کوئی جرم نہیں کیا۔

مذہبی و سیاسی رہنما

مزید :

ملتان صفحہ آخر -