رحیمیار خان کا میگا سیوریج منصوبہ بروقت مکمل ہونا چاہیے،کمشنر بہاولپور

رحیمیار خان کا میگا سیوریج منصوبہ بروقت مکمل ہونا چاہیے،کمشنر بہاولپور

  

رحیم یار خان(ڈسٹرکٹ رپورٹر)میگا سیوریج سکیم فیز ٹو میں تعمیراتی کاموں کا جائزہ لینے کے لئے کمشنر بہاولپور ڈویژن کیپٹن(ر)ثاقب ظفر کی زیر صدارت ویڈیو لنک کانفرنس کا انعقاد ہوا جس میں وفاقی پارلیمانی سیکرٹری پورٹس اینڈ شیپنگ میاں امتیاز احمد، ڈپٹی کمشنر جمیل احمد جمیل، ایکسین پبلک ہیلتھ اینڈ انجینئرنگ اختر عباسی سمیت دیگر نے شرکت کی۔اس موقع پر کمشنر بہاولپور ڈویژن کیپٹن(ر)(بقیہ نمبر9صفحہ12پر )

ثاقب ظفر کو ایکسین پبلک ہیلتھ کی جانب سے منصوبہ بارے بریفنگ دی گئی ۔کمشنر بہاولپور ڈویژن نے منصوبہ پر سست روی سے کام ہونے پر اپنی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ منصوبہ کسی صورت تعطل کا شکار نہیں ہونا چاہیے اور اسے ہر صورت اپنی مقرر مدت میں پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے ۔انہوں نے ڈپٹی کمشنر کو بھی ہدایت کہ کہ وہ روزانہ کی بنیاد پر پیشرفت بارے رپورٹ حاصل کریں جبکہ میگا سیوریج منصوبہ کی ہفتہ وار میٹنگ بھی کی جائے گی۔ایم این اے میاں امتیا زاحمد نے کہا کہ میگا سیوریج منصوبہ کی بروقت تکمیل ناگزیر ہے اس میں تعطل مسائل کا باعث ہے جس کے بارے میں متعلقہ ادارے کو آگاہ کیا جا چکا ہے۔انہوں نے ڈسپوزل کی تعمیر میں متعلقہ کنٹریکٹر کی جانب سے عدم دلچسپی کی نشاندہی کرتے ہوئے کہا کہ سیوریج کے پانی کی وجہ سے عوام شدید اذیت کا شکار ہیں جبکہ میگا سیوریج کی بحالی کے لئے ہم اپنے تمام وسائل بروئے کار لا رہے ہیں اور وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی جانب سے بھجوائی گئی مشینری بھی مین لائنوں کی صفائی کے لئے کام کر رہی ہے۔انہوں نے کمشنر بہاولپور ڈویژن کیپٹن(ر)ثاقب ظفر کی میگا سیوریج منصوبہ سمیت سبزی و فروٹ منڈی کی بھی فوری منتقلی بارے توجہ دلائی۔ڈپٹی کمشنر جمیل احمد جمیل نے کہا کہ انتظامیہ متعلقہ اداروں کے ساتھ مکمل تعاون کر رہی ہے تاہم ایکسین پبلک ہیلتھ اینڈ انجینئرنگ اور کنٹریکٹر ز کو واضح ہدایات ہیں کہ میگا سیوریج منصوبہ کی بروقت اور معیاری تکمیل پر کوئی سمجھوتا نہیں کیا جائے گا۔

کمشنر بہاولپور

مزید :

ملتان صفحہ آخر -