سی ای او میپکو کی بی ٹیک ڈگری ہولڈر ملازمین کو ترقی دینے کیخلافَ اپیل خارج کرنے کا حکم

سی ای او میپکو کی بی ٹیک ڈگری ہولڈر ملازمین کو ترقی دینے کیخلافَ اپیل خارج ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (خبر نگار خصوصی) لا ہورہائیکورٹ ملتان بینچ نے چیف ایگزیکٹو میپکو کی جانب سے بی ٹیک ڈگری رکھنے والے ملازمین کو ترقی دینے کے خلاف اپیل خارج کرنیکا حکم دیاہے۔فاضل (بقیہ نمبر10صفحہ12پر )
عدالت میں چیف ایگزیکٹو میپکو ملتان کی جانب سے اپیل دائر کی گئی تھی کہ میپکو بورڈ آف ڈائریکٹرزکی جانب سے 66 ویں اجلاس میں بی ٹیک آنرز(الیکٹریکل اینڈپاور)کی ڈگری رکھنے والے لائن سپرنٹنڈنٹس کو سب انجنئیرکے عہدے پر ترقی نہ دینے کا فیصلہ کیا جس پرمحمد صابرخان سمیت 4 ملازمین نے فاضل عدالت میں رٹ درخواست دائر کی کہ ان کی ڈگری بی ایس سی انجئینرنگ کے برابرہے لیکن غیر قانونی طورپر انھیں ترقی کے لئے اہل نہیں قراردیاگیا ہے جس پر فاضل عدالت کے سنگل بینچ نے درخواست منظورکرتے ہوئے قراردیاکہ فیڈرل پبلک سروس کمیشن اورہائیرایجوکیشن کمیشن کی جانب بی ٹیک کو بی ایس سی کے برابرقراردیاگیا ہے جبکہ محکمے کی جانب سے انجئینرنگ کونسل کاڈگری منظورشدہ نہ ہونے کا مؤقف درست نہیں ہے کیونکہ کونسل کو ڈگری کی تصدیق کا اختیارحاصل نہیں ہے تاہم اس فیصلے کے خلاف چیف ایگزیکٹو کی جانب سے دائراپیل بھی خارج کردی گئی ہے۔
اپیل خارج