ملتان کی تاریک گلیوں میں نصب لائٹس کا7کروڑ روپے بل
ملتان (خبر نگار) میپکو کی طرف سے ان دنوں لائن لاسسز کو پورا کرنے کیلئے مختلف سرکاری محکموں کو بھاری بھرکم بل بھیجوانے کا سلسلہ جاری ہے ملتان میں ٹاونز کیخاتمے اور یکم جنوری 2017سے میونسپل کارپوریشن کے وجود میں آنے کے بعد میپکو حکام کی طر ف سے سٹریٹ لائٹس کے بلوں کی مد میں 7کروڑ روپے کا بل ادائیگی کیلئے بھیجوا دیا گیا ہے معلوم ہوا ہے کہ میونسپل کارپوریشن انتظامیہ (بقیہ نمبر12صفحہ12پر )
نے بھی بل موصول ہونے پر شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے اور میپکو کے بل کو غلط قرار دیا ہے۔ بتایا گیا ہے ملتان شہر میں 50فیصد سے زائد سٹریٹ لائٹس خراب ہیں اور دوسری طرف میپکو کی جانب سے بھاری بھرکم بل بھیجا جارہا ہے کارپوریشن انتظامیہ نے بل کو چیلنج کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔