شہر کی صفائی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا‘ ملازمین حاضری یقینی بنائیں ‘ میئر

شہر کی صفائی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا‘ ملازمین حاضری یقینی بنائیں ‘ میئر

  

ملتان (خبر نگار) شہر کی صفائی کے حوالے سے کوئی عذر برداشت نہیں کیا جائیگا ،ملازمین حاضری یقینی بنائیں بصورت دیگر چئیرمینز غیرحاضری پرسخت ایکشن لیں ،ڈپٹی مئیرز پندرہ دن بعد متعلقہ یونین کونسل کا دورہ کریں۔ان خیالات کا اظہار مئیرملتان چوہدری نوید الحق ارائیں نے شہر میں صفائی کی صورتحال کو بہتر بنانے کے حوالے سے ایم ڈی واسا راؤ قاسم، ایم ڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی عمران نور اور (بقیہ نمبر34صفحہ12پر )

یونین کونسلز کے چئیرمینوں کے مشترکہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر چئیرمینوں نے کہا کہ صفائی عملہ حاضری لگانے اور تصاویر بنوانے کے بعد صبح دس بجے سے قبل ہی غائب ہو جاتا ہے جسکے سبب شہر کے اندر صفائی کی ابتر صورتحال ہے نالیوں کی صفائی نہیں ہوتی جسکی وجہ سے گندہ پانی جمع ہو جاتا ہے ،شہر کی 75فیصد مین شاہراروں کی صفائی نہ ہونے کے برابر ہے ،اسکے علاوہ گندگی اٹھانے والے ٹرالی کو بھی نہ ڈھانپنے کی وجہ سے سڑکوں پر کچرا اڑتارہتا ہے جس پر مئیر ملتان نے ویسٹ مینجمنٹ کمپنی اور ایم ڈی واسا کو سخت ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ عملہ کی حاضری اور آٹھ گھنٹے ڈیوٹی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے غیر حاضر ملازمین کو بر طرف کیا جائے نالیوں کی صفائی پر خصوصی توجہ دی جائے اور کچرا اٹھانے والی ٹرالیوں کو اوور لوڈ نہ کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ صفائی کی صورتحال سے مطمئن نہیں ہوں متعلقہ محکمے اپنی ذمہ داریوں کو احسن طریقے سے سرانجام دیں اس موقعہ پر سابق صوبائی وزیر جیل خانہ جات چوہدری عبدالوحید ارائیں ،ڈپٹی میئر سعید انصاری، سابق ایم این اے شیخ طارق رشید ،ملک انور علی ،ایم پی اے حاجی احسان الدین قریشی ،ڈپٹی مئیر حاجی سعید احمد انصاری، چوہدری اکبر لعل،چوہدری لیاقت علی ارائیں ،چوہدری عبدالستار ،ملک لطیف میتلا،ملک غلام شبیر ،ملک ناصر جاوید بھٹہ ،چوہدری محمد اقبال ،چوہدری افتخار جاوید ،شبیر احمد انصاری ،میاں عبدالواحد ارائیں ،ظہور بھٹہ ،اعجاز فخر ،محمد اسلم ہمایوں ،راناسجاد حسین ،رانانعیم احمد ،محمد اختر عالم قریشی ،مہر اظہر عباس چاون ، ملک عبدالرحیم ،رسالت شیروانی اور دیگر بھی موجود تھے۔

میئر

مزید :

ملتان صفحہ آخر -