عدالتی حکم پر تبدیل ہونیوالے چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ ڈاکٹر ظفر عباس کا چارج چھوڑنے سے انکار، انتظامی امور متاثر ہونیکا خدشہ
ملتان(وقائع نگار) عدالت عالیہ کے حکم پر تبدیل ہونے والے محکمہ صحت ملتان کے گریڈ 18کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈاکٹر ظفر (بقیہ نمبر37صفحہ12پر )
عباس نے اپنے عہدے کا چارج چھوڑنے سے انکار کردیا ہے مذکورہ عہدے کا چارج لین دین کا معاملہ بروقت مل نہ ہونے سے انتظامی امور متاثر ہونیکے خدشات بڑھنے لگے ہیں جبکہ صوبائی سیکرٹری صحت نے سی ای او ملتان کا اضافی چارج سول ہسپتال ملتان کے ایم ایس ڈاکٹر زاہد اختر کو دیا گیا ہے جن کو تاحال تبدیل ہونے والے سی ای او ڈاکٹر راؤ ظفر عباس نے سی ای او عہدے کا چارج نہ دیا ہے ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر راؤ ظفر عباس کا کہنا ہے جب تک ان کے بطور ڈی ایم ایس نشتر ہسپتال ملتان کے باضابطہ تبادلے کے احکامات نہیں ملتے اس وقت تک وہ چارج نہیں چھوڑیں گے حکومت ذرائع کا کہنا ہے چارج لین دین کا مسئلہ حل نہ ہوا تو محکمہ صحت کے انتظامی امور متاثر ہونے کے خدشات بڑھ رہے ہیں۔
چارج انکار
