جماعت اسلامی کے پارلیمانی لیڈر ڈاکٹر وسیم اختر نے چولستان جیپ ریلی بارے قرار داد پنجاب اسمبلی میں جمع کرا دی

جماعت اسلامی کے پارلیمانی لیڈر ڈاکٹر وسیم اختر نے چولستان جیپ ریلی بارے ...

  

بہاولپور(بیورورپورٹ) جماعت اسلامی کے پارلیمانی لیڈر پنجاب اسمبلی ڈاکٹر سید وسیم اختر نے چولستان جیپ ریلی کے(بقیہ نمبر36صفحہ12پر )

حوالے قرار داد پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کرا دی ۔جمع کرائی گئی قرارداد میں ڈاکٹر سید وسیم اختر نے پنجاب حکومت سے کہا کہ اب تک چولستان قلعہ ڈیراوڑ کے مقام پر ٹی ڈی سی پی نے مجموعی طور پر 12 جیپ ریلیاں کرائی ہیں بتایا جائے کہ ان ریلیوں کا آڈٹ کرایا گیا ہے اور اگر کرایا گیا ہے تو اس کی رپورٹ ایوان میں پیش کی جا ئے مزیداس ایوان کو بتایا جا ئے کہ اب تک ان 12 جیپ ریلیوں سے ٹی ڈی سی پی کو کتنی آمد نی ہو ئی اور اس آمد نی میں سے چولستان کی فلاح و بہبود پر کتنا پیسہ خرچ کیا گیا ہے ۔

قرار داد

مزید :

ملتان صفحہ آخر -