بجلی کی لوڈشیڈنگ سے جلد نجات مل جائیگی‘ سکندر حیات بوسن

بجلی کی لوڈشیڈنگ سے جلد نجات مل جائیگی‘ سکندر حیات بوسن

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان(سپیشل رپورٹر )وفاقی وزیرفوڈاینڈسکیورٹی حاجی سکندرحیات بوسن نے کہا ہے کہ حکومت عوامی مسائل کے حل کیلئے کوشاں ہے ،بجلی کی لوڈشیڈنگ اور دہشت گردی کی لعنت سے جلدہی نجات مل جائے گی ،وزیراعظم نوازشریف نے الیکشن سے قبل عوام سے جووعدے کیے تھے وہ وعدے حقیقت بن رہے ہیں،ملتان میٹروبس منصوبہ وزیراعظم کا اہلیان ملتان کیلئے خوبصورت تحفہ ہے،عوامی ترقی(بقیہ نمبر38صفحہ12پر )
اورخوشحالی کے منصوبے جاری رہیں گے امپروومنٹ روڈ ہیڈ محمدوالا روڈ تاملتان کینٹ براستہ سورج میانی پل کے افتتاح کے بعد تقریب سے خطاب کررہے تھے اس موقع پروائس چئیرمین ضلع کونسل ملک سرفراز کھور یوسی چئیرمین،ارشد میٹ ،کامران سن،مشتاق کالرو ودیگر بھی موجود تھے ۔
سکندر حیات بوسن