دادرسی سنٹر برائے خواتین ملتان کا کام سست روی کا شکار،ڈی جی برہم
ملتان (سٹی رپورٹر)سوشل ویلفیئر حکام نے داد رسی سنٹر برا ئے خواتین ملتان سست روی کا شکار ہو نے پر مقا می انتظامیہ سوشل ویلفیئر کیخلا ف سیکرٹری کو رپورٹ کر دی ہے۔ سیکرٹری نے ڈپٹی دائریکٹر سوشل ویلفئر ملتان کے خلا ف سخت ایکشن لینے کا فیصلہ کیا ہے تفصیل کے مطا بق گذ شتہ روز دائریکٹر (بقیہ نمبر40صفحہ12پر )
جنرل سو شل ویلفیئر رانا وحید اختر سکیرٹری سو شل ویلفیئرکی زیر ہدایات ،دادرسی سنٹر کا وزٹ کیا تو کام سست روی کا شکار تھا۔سنٹر کا اندرونی منظر کباڑ خانہ بنا ہوا تھا جبکہ فرنیچرنہیں تھاجس پر انہوں نے ڈپٹی دائریکٹر سوشل ویلفیئر غلام اصغر جلبانی سے اظہار برہمی کیا کہ ان کی طر ف سے حکام کو غلط بیانی پر مبنی رپورٹ ارسال کی گئی ہے۔ کام مکمل نہیں تھا تو محکمہ سوشل ویلفیئر نے سیکرٹری سوشل ویلفیئرہارون الرفیق ر کو 98فیصد کام مکمل ہو نے کی رپورٹ کیوں بھیجی گئی ہے۔فوری طور پر سیکرٹری کو اطلا ع دی۔سیکرٹر ی ہارون الرفیق نے سخت برہمی کا اظہار کر تے ہو ئے ڈپٹی ڈائر یکٹر سوشل ویلفیئر کیخلا ف ایکشن لینے کا فیصلہ کیا ہے اور ائندہ 24گھنٹے کے اندر فرنیچر اور دیگر ضروری سامان سنٹر میں پہنچائے جا نے کے احکامات بھی جا ری کر دیئے ہیں۔واضح رہے کہ دادرسی سنٹر کا افتتاح 8مارچ کو کیا جا نا ہے تاہم انتظامات تاحال مکمل نہیں ہو سکے۔جبکہ دادرسی سنٹر کا افتتاح پہلے بھی 5مرتبہ منسوخ کیا جا چکا ہے۔اس کے باوجود سنٹر میں ضروری سہولیا ت کی فراہمی بھی یقینی نہیں بنا ئی جا سکی ہے۔دریں اثناء ڈا ئر یکٹر جنر ل سو شل ویلفےئر پنجا ب وحید اختر را نا نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجا ب کی ہدایت پر مظلو م خوا تین کو انصا ف کی فراہمی کیلئے داد رسی سنٹر بر ائے خو اتین اگلے ما ہ مکمل فعا ل ہو جائے گا، جس کے بعد ظلم و ستم کا شکا ر عور تو ں کی ایک چھت تلے بحفاظت اور تیز تر ین داد رسی ممکن ہو سکے گی ۔انہوں نے کہا کہ دا د ر سی سنٹر سا ؤ تھ ایشیا ء کا واحد سنٹر ہے ۔جہا ں تما م عملہ اور تفتیشی افسران خوا تین ہونگی اور موقع پر شکا یت کے اندر اج کے بعد میڈ یکل اور رہا ئش کی سہو لت بھی فر اہم کی جا ئے گی ۔وحید اختر ر انا نے اس موقع پر محکمہ سو شل ویلفےئر کے حکا م سے تفصیلی بر یفنگ بھی لی اور بعدازاں گہو ارہ سنٹر اور دارالامان سمیت مختلف محکمو ں کا بھی دور ہ کیا ۔واضع رہے کہ ڈائریکٹر جنرل سوشل ویلفےئر پنجاب کے دورہ داد رسی سنٹر کے موقع پر میڈیا کو کوریج کرنے سے روک دیا گیا جس کی وجہ سے قومی اخبارات و ٹی وی چینل کے نمائندے بغیر کوریج کے واپس آگئے ۔
سوشل ویلفیئر