میونسپل کارپوریشن ملتان نے شہر بھر میں موجود قصابوں کی رجسٹریشن کیلئے سروے شروع کردیا

میونسپل کارپوریشن ملتان نے شہر بھر میں موجود قصابوں کی رجسٹریشن کیلئے سروے ...

  

ملتان (خبر نگار) میونسپل کارپوریشن ملتان نے شہر بھر میں قصابوں کو رجسٹر کرنے کیلئے سروے شروع کردیا ہے ، رجسٹریشن کے بعد سلاٹرہاوس فیس نہ دینے والے قصابوں کے خلاف کاروائی(بقیہ نمبر60صفحہ12پر )

کی جا سکے۔ بتایا ہے کہ ملتان شہر میں چھوٹے بڑے گوشت فروخت کرنیوالے سینکڑوں پھٹے اور دوکانیں موجود ہیں لیکن سلاٹر ہاوس میں جانوروں کے ذبح ہونے کی شرح کم ہونے کے باعث 100فیصد ٹیکس وصولی نہیں ہورہی ہے جس کے باعث قصابوں کی رجسٹریشن کا سروے شروع کیا گیا ہے۔ ڈیمانڈ اینڈ کلیکشن کا رجسٹر بنانے کیلئے قصاب کا شناختی کارڈ اور موبائل نمبر ریکارڈ پر لایا جائے گا۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -