ایم سی ایم نے 20 سال پرانی ہاؤسنگ کالونیوں کا کنٹرول مانگ لیا
ملتان (خبر نگار) میونسپل کارپوریشن ملتان انتظامیہ نے ایم ڈی اے کی 20سال سے زائد پرانی ہاوسنگ کالونیوں کا کنٹرول مانگ لیا ہے بصورت دیگر ایسی تمام ہاوسنگ سکیموں میں ترقیاتی کام مینٹنس ، کمرشلائزیشن ، تجاوزات کے خاتمے سمیت دیگر تمام ذمہ داریاں ایم ڈی اے کو نبھانا ہوں گی ذرائع کے مطابق میونسپل کارپوریشن انتظامیہ نے ملتان شہر کی تعمیر و ترقی کیلئے ٹھوس اقدامات کرنے(بقیہ نمبر65صفحہ12پر )
کا فیصلہ کیا ہے میئر ملتان چوہدری نوید الحق ارائیں کی طرف سے ایم ڈیا ے حکام کو بھیجوائے گئے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ ملتان شہر میں واقع ایم ڈیاے کی 20سالہ پرانی رہائشی سکیموں کا تمام تر کنٹرول میونسپل کارپوریشن ملتان کے حوالیکیا جائے کیونکہ ایم ڈی اے رہائشی کالونی لانچ کرکے اس کی تمام تر مینٹنس ، تجاوزات کیخاتمے سٹریٹ لائٹ کے بلوں کی ادائیگی اوردیگر ترقیاتی کاموں سے بری الزمہ ہو جاتا ہے لہذا ایسی ہاوسنگ کالونیوں کا تمام تر کنٹرول میونسپل کارپوریشن کے حوالے کیا جائے۔