ڈبل شفٹ میں پڑھانے والے اساتذہ کیلئے مراعاتی پیکج کا اعلان
رحیم یارخان(ڈسٹرکٹ رپورٹر)چند روز قبل محکمہ تعلیم پنجاب کی جانب سے صوبہ بھر کے سرکاری سکولوں میں ڈبل شفٹ میں تدریسی سلسلہ جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا تھا ۔ اس سلسلہ میں محکمہ تعلیم حکام کی جانب سے ڈبل شفٹ میں پڑھانے والے اساتذہ اور سکول سربراہان کے لئے مراعاتی پیکج کا بھی اعلان کر دیا گیا ہے جس کے مطابق ڈبل شفٹنگ والے سکولوں کے اساتذہ ہی ڈبل شفٹ میں طالبعلموں کو پڑھائیں(بقیہ نمبر66صفحہ12پر )
گے ، ڈبل شفٹ میں کام کرنے والے سکول سربراہ کو 20 ہزار روپے، سینئر اساتذہ کو 18 ہزار روپے، جونیئر اساتذہ کو 15 ہزار روپے جبکہ درجہ چہارم ملازمین کو 7 ہزار روپے معمول کی تنخواہ سے اضافی ادا کئے جائیں گے۔
ڈبل شفٹ