سابقہ تجربے کی کامیابی‘ میپکو دیرینہ نادہندگان سے وصولی کیلئے نیب کی خدمات لے گی
ملتان (سٹاف رپورٹر ) میپکو انتظامیہ نے ایک لاکھ روپے سے زائد مالیت کے بجلی بلوں کے نادہندگان سے ریکوری کے لئے قومی احتساب بیورو کو فہرستیں فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے‘(بقیہ نمبر67صفحہ12پر )
ایسے نادہندگان جو بار بار نوٹس جاری کرنے کے باوجود واجبات ادا نہیں کر رہے ‘ ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی ‘ واضح رہے کہ گزشتہ سال بھی نیب نے نادہندگا ن سے کروڑوں روپے وصول کرکے میپکو انتظامیہ کے حوالے کئے تھے ‘ یہ تجربہ کامیاب ہونے پر نیب سے مزید تعاون حاصل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
نیب