دھماکے اسلام دشمنوں کی کارروائیاں ہیں

دھماکے اسلام دشمنوں کی کارروائیاں ہیں

  

ملتان (سٹی رپورٹر)اہلسنت والجماعت پاکستان کے سربراہ ، و (بقیہ نمبر42صفحہ12پر )

دفاع پاکستان کونسل کے مرکزی رہنماء علامہ محمد احمد لدھیانوی نے کہا ہے کہ ملک بھرمیں ہونے والے دھماکے انسانیت پر حملے اور اسلام اور پاکستان پر دشمنوں کی کاروائی ہے ، پاکستان میں امن و سلامتی اور پاکستان کی تعمیر و ترقی کے دشمن پڑوسی ممالک مختلف عنوانات کے تحت کاروائیاں کر کے ملک میں خوف و ہراس کی کی فضاء پیدا کرنا چاہتے ہیں ،لیکن پاکستانی قوم ملک دشمنوں کی ان کاروائیوں کے ذریعے خوف زدہ ہونے کی بجائے ان کو منہ توڑ جواب دے گی ، انہوں نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ دہشت گردوں اور ان کے سہولت کارووں کو منہ توڑ جواب دینے کی ضرورت ہے ،انہوں نے کہا کہ اب دہشت گردووں کے خلاف عملی اقدامات کرنے کی ضرورت ہے ،وہ گزشتہ روز کارکنوں کے وفود سے گفتگو کر رہے تھے ، انہوں نے کہا کہ قرآن و حدیث کی روشنی میں وارد ہونے والے احکامات کے تحت ملک میں ہونے والے خودکش حملوں کے خلاف بھر پور کاروائیاں کرنے کی ضرورت ہے ،انہوں نے سانحہ سہیون میں ہونے والا خود کش حملہ کر کے ملک میں فرقہ وارانہ فسادات کروانے کی ناکا م کوشش کی گئی ،اب وفاقی حکومت اور پاک فوج کو چاہیئے کہ سانحہ سہیون کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کر کے سانحہ میں ملوث عناصر کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے ،اور قوم کے سامنے ان درندووں کو لایا جائے ۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -