’’سیاسی دہشتگردوں‘‘ کو بھی لٹکایا جائے

’’سیاسی دہشتگردوں‘‘ کو بھی لٹکایا جائے

  

چوک اعظم ( سٹی رپورٹر) عوامی راج پارٹی کے سربراہ و ایم(بقیہ نمبر57صفحہ12پر )

این اے جمشید احمد خان دستی نے چوک اعظم میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جنوبی پنجاب میں آپریشن ضرور کریں مگر یہاں پر غربت ،اور پسماندگی کے ذمہ داران کو بھی ’’لٹکائیں ‘‘اس خطے کو محرومیاں دینے والے ’’سیاسی دہشت گردوں ‘‘نے نسلوں کو غلام بنایا ہے اور ان کے مستقبل پر ’’خود کش ‘‘ حملے کر کے تخت لاہور کی خوشامد میں دن رات ایک کیے جا رہے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ ’’چھوٹو گینگ‘‘کے سرپرستوں کو بھی ابھی تک بے نقاب نہیں کیا گیا ۔ان کا کہنا تھاکہ آئندہ الیکشن میں انشاء اللہ یہ سیاسی گند ٹھکانے لگ جائے گا ۔انہوں نے کہا کہ ملک کے ازلی دشمن انڈیا کے’’ سہولت کار ‘‘میاں نواز شریف کے خلاف بھی کاروائی ہونی چاہیے ۔انہوں نے کہاکہ مودی کی خواہش پر میاں نواز شریف کشمیر کے کاذ کو بیچ چکے ہیں اور مودی کے ساتھ اپنی پینگیں بڑھا کر کشمیریوں کے زخموں پر نمک چھڑک رہے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ اس ملک میں کرپشن کی اصل وجہ حکمران اور سیاست دان طبقہ ہے جو اپنی عیش و عشرت کے لیے قوم کا مستقبل گروی رکھ کر قومی خزانے کو اپنے اللوں تللوں پر خرچ کیے جا رہے ہیں ۔اس موقع پر سابق صدر کہروڑ پکا بار ایسوسی ایشن رانا عطاء محمد ،فرخ شہزاد ،سابق سٹی نائب ناظم چوک اعظم سردار اظہر خان کھیتران ،ڈاکٹر عقیل احمد ،مہراللہ داد کھرل،یونس خان کھیتران اور دیگر موجود تھے ۔

جمشید دستی

مزید :

ملتان صفحہ آخر -