دہشتگردی کیخلا فَ جنگ میں نقصان‘ پی پی کاہوا

دہشتگردی کیخلا فَ جنگ میں نقصان‘ پی پی کاہوا

  

صاد ق آباد(نامہ نگار)پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب کے صدر مخدوم(بقیہ نمبر68صفحہ12پر )

سیدا حمد محمود نے کہا ہے کہ پاکستان میں دہشتگردوں کی جنگ میں سب سے زیادہ نقصان پیپلزپارٹی کا ہوا ہے محترمہ بے نظیر بھٹو کو راولپنڈی میں گولیوں سے چھلنی کر کے شہید کیا گیا انکے دیگر خاندان کے افراد بھی متاثر ہوئے ہیں ،عام انتخابات میں ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت پنجاب میں پیپلزپارٹی کو انتخابی مہم سے دور رکھا گیا ‘ان خیالات کا اظہار انھوں نے گزشتہ روز مخدوم ہاؤس جمالدین والی میں ملاقات کرنیوالے پیپلز لائرز فورم کے تحصیل صدر ملک عبدالرؤف سولنگی ایڈووکیٹ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ مخدوم احمد محمود نے مزید کہاکہ چےئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے جنوبی پنجاب میں پیپلزپارٹی کو فعال اور منظم کرنے کیلئے جو ٹارگٹ دیا ہے اس پر وہ انتھک محنت اور کوشش کر رہے ہیں ناراض اور نظریاتی کارکن پارٹی کا سرمایہ ہیں جن کی مشاورت اور رہنمائی حاصل کی جائے گی اور انہیں ساتھ لیکر چلیں گے انھوں نے کہاکہ صادق آباد شہر میں پارٹی سیکرٹریٹ قائم کیاجارہا ہے جس کا بہت جلد باقاعدہ افتتاح کر دیاجائیگا ‘ وکلاء برادری ہمارے بازو اور بھائی ہیں جنہیں ہمیشہ ساتھ لیکر چلے ہیں ۔

احمد محمود

مزید :

ملتان صفحہ آخر -