شہر میں چوری،ڈکیتی کی وارداتیں،پولیس کنٹرول کرنے میں ناکام
ملتان(کرائم رپورٹر)ڈکیتی اور چوری کی مختلف وارداتوں میں شہری زیورات،نقدی،موٹر سائیکل موبائل فونز اور دیگر سامان سے محروم ہو گئے۔تفصیل کے مطابق تھانہ قطب پور کے علاقے میں نامعلوم چوروں نے فاروق کے گھر سے 85 ہزار روپے مالیت کے زیورات اور نقدی چوری کر لی۔ تھانہ تھانہ ممتاز آباد کے علاقے میں نامعلوم چوروں محمد فہیم کی کار کا شیشہ توڑ کے 1 لاکھ 64 ہزار روپے (بقیہ نمبر48صفحہ7پر )
کے 4 موبائل فون چوری کر لئے۔تھانہ ممتاز آباد ہی کے علاقے میں نامعلوم چوروں نے عبداللہ کی موٹر سائیکل چوری کر لی۔تھانہ گلگشت کے علاقے میں نامعلوم چوروں نے فیاض کے گھر سے 10 ہزار روپے مالیت کی بکری چوری کر لی۔گورنمنٹ نیو ملت ہائی سکول میں تعینات ایس ایس ای ٹیچر محمد اسحاق سے دو نامعلوم مسلح افراد نے اسلحہ کے زور پر ناگ شاہ چوک پر موٹر سائیکل ،نقدی او رموبائل فون چھین لیا۔ممتاز آباد پولیس کے علاقے میں دو ڈاکوؤں نے محمد شعیب سے 40 ہزار روپے کوتوالی پولیس کے علاقے میں چونگی نمبر 8کے قریب عابد مین سے 4 لاکھ روپے ، لیپ ٹاپ اور موبائل فون ، حرم گیٹ پولیس کے علاقے میں خواجہ یونس سے 50 ہزار شاہ رکن عالم کے علاقہ میں سبطین سے 10 ہزار روپے نامعلوم ملزمان نے چھین لیے ۔
