یوسی چیئرمین کے بیٹے کی سکول گراؤنڈ میں دعوت ولیمہ‘ ڈپٹی کمشنر نے انکوائری بٹھادی
ملتان (سٹاف رپورٹر )گورنمنٹ ہائی سکول سکندرآبا دشجاع آباد میں چیئرمین یونین کونسل افسر چاکرانی کے بیٹے کے ولیمہ کی تقریب منعقد ہوئی جس میں مختلف سرکاری افسران (بقیہ نمبر15صفحہ12پر )
اور سیاسی شخصیات نے شرکت کی ‘ سکول کی ٹائمنگ 02:30بجے تک ہوتی ہے مگر یہاں 01:00بجے سکول ٹائم میں ہی تقریب شروع کر دی گئی جو03:00بجے کے بعد بھی جاری رہی ‘ واضح رہے کہ حکومت پنجاب نے سرکاری تعلیمی اداروں میں نجی فنکشن کرنے پر پابندی عائد کی ہے جس کی خلاف ورزی کی گئی ہے ڈپٹی کمشنر ملتان نے اسسٹنٹ کمشنر شجاع آباد کی سربراہی میں انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔
ولیمہ انکوائری