ایم سی بوائز ایلیمنٹری سکول گلگشت کے ہیڈ ماسٹر،اساتذہ کا نجی ٹی وی کی ٹیم پر تشدد،ڈی سی نے تحقیقات کا حکم دیدیا

ایم سی بوائز ایلیمنٹری سکول گلگشت کے ہیڈ ماسٹر،اساتذہ کا نجی ٹی وی کی ٹیم پر ...

  

ملتان(کرائم رپورٹر)گورنمنٹ ایم سی بوائز ایلمینٹری سکول گلگشت کے ہیڈ ماسٹر اور اساتذہ کا نجی ٹی وی کی ٹیم پر تشدد۔ملک میں حالیہ دہشتگردی کے بعد ممکنہ خطرات کے باوجود(بقیہ نمبر24صفحہ12پر )

گورنمنٹ ایم سی بوئز ایلمنٹری سکول میں سکیورٹی نہ ہونے کے برابر ہے جب سکیور ٹی ایشو کو کور کرنے کیلئے ٹیم سکول میں پہنچی تو طلبہ نے کھل کر اپنے خوف کا اظہار کیا۔جس پر سکول کے ہید ماسٹر محمد ندیم اور دوسرے اساتذہ نے مل کر نجی ٹی وی کی ٹیم اور کیمرہ مین پر تشدد شروع کر دیا اور زبر دستی کیمرہ بند کروا کر چھینے کی کوشش کی۔ڈپٹی کمشنر نے واقع کی تحقیقات کا حکم دے دیا۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -