سینئر ڈاکٹر کو تعینات نہ کرنے کیخلافَ سیکرٹری ہیلتھ پنجاب کے مہلت طلب کرنے پر کیس کی سماعت‘ 27فروری تک ملتوی

سینئر ڈاکٹر کو تعینات نہ کرنے کیخلافَ سیکرٹری ہیلتھ پنجاب کے مہلت طلب کرنے ...

  

ملتان (خبر نگار خصوصی) لا ہور ہائیکورٹ ملتان بینچ نے میرٹ پر آنے کے باوجود تعیناتی نہ کرنے کے خلاف درخواست میں سیکرٹری (بقیہ نمبر22صفحہ12پر )

صحت پنجاب کی جانب سے مہلت طلب کرنے پر سماعت 27 فروری تک ملتوی کرنے کا حکم دیاہے۔فاضل عدالت میں ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال لیہ کے ڈاکٹر غلام یسین نے وکیل میاں عباس احمدکے ذریعے درخواست دائر کی تھی کہ محکمہ پرائمری اینڈسیکنڈری ہیلتھ کئیر پنجاب نے صوبہ بھرکے مختلف ضلعی اورتحصیل ہسپتالوں میں مریضوں کی خصوصی نگہداشت شعبہ جات قائم کئے جن میں انچارج تعینات کرنے کے لئے درخواستیں طلب کی گئیں جس پر درخواست گذارنے این ٹی ایس کے تحر یری امتحان اورانٹرویو میں کامیابی حاصل کی لیکن درخواست گذارکو نظرانداز کر کے دیگر جونئیر 11 ڈاکٹروں کو تعینات کردیا گیاہے۔فاضل عدالت کے حکم پر گزشتہ روزسیکرٹری پرائمری اینڈسیکنڈری ہیلتھ کئیر پنجاب علی جان خان عدالت پیش ہوئے اورتمام تعیناتیوں کی مفصل رپورٹ جمع کرانے کے لئے مہلت طلب کی ہے۔

سماعت ملتوی

مزید :

ملتان صفحہ آخر -