مختلف واقعات میں 3افراد جھلس گئے،نشتر برن یونٹ منتقل

مختلف واقعات میں 3افراد جھلس گئے،نشتر برن یونٹ منتقل

  

ملتان(کرائم رپورٹر) مختلف واقعات میں 3افراد جھلس گئے،جنھیں ریسکیو اہلکاروں نے نشتر برن یونٹ منتقل کردیا۔اڈا بلی والا کے قریب آئل ٹینکر میں آگ بھڑک اُٹھی جس کے(بقیہ نمبر21صفحہ12پر )

نتیجے میں ڈرائیور 45سالہ نظام الدین جھلس گیا،آگ کے شعلے بلند ہوتے دیکھ کر اہل علاقہ نے ریسکیو کو اطلاع دی ،جنھوں نے موقع پر پہنچ کر ڈرائیور کو ٹینکر سے باہر نکالا ۔اس کے جسم کا 40فیصد حصہ جھلس گیا، دریں اثناء این ایل سی بائی پاس پر گزشتہ روز 2موٹر سائیکل سوار 16سالہ مزمل اور40سالہ یوسف حادثہ کے نتیجے میں آپس میں ٹکرا گئے،یوسف کے پاس تیزاب کی بوتل تھی جو حادثے کے بعد گر گئی ،جس کے نتیجے میں دونوں افراد جھلس گئے ،اطلاع ملنے پر ریسکیو اہلکار موقع پر پہنچ گئے اوردونوں کو نشتر برن یونٹ منتقل کردیا ۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -