3نان رجسٹرڈ فیکٹریوں پر چھاپہ،ریکارڈ قبضے میں لے لیا گیا

3نان رجسٹرڈ فیکٹریوں پر چھاپہ،ریکارڈ قبضے میں لے لیا گیا

  

ملتان(جنرل رپورٹر)ڈائریکٹوریٹ آف انٹیلی جنس اینڈ انوسٹی گیشن(آئی آر)ملتان کی ٹیم نے 3نان رجسٹرڈ فیکٹریوں پر چھاپہ ما کر ریکارڈ قبضہ میں لے لیا ڈائریکٹر آف انٹیلی جنس اینڈ انوسٹی گیشن ان لینڈ ریونیو یاسر علی خان کی ہدایت پر ٹیم نے دو سوپ فیکٹریوں اور ایک پیپر ملز پر ڈپٹی ڈائریکٹر عمران یوسف کی سربراہی میں کامیاب چھاپہ مارا اور تمام ریکارڈ قبضہ میں لے لیا ‘تینوں نان رجسٹرڈ فیکٹریاں بھاری (بقیہ نمبر43صفحہ12پر )

سیلز ٹیکس چوری میں ملوث ہیں ‘مزید تحقیقات اور ریکارڈ کی چھان بین کی جارہی ہے چھاپہ مار ٹیم میں ڈپٹی ڈائریکٹر عرفان خان ترین‘ سینئر انٹیلی جنس آفیسر عبدالرؤف‘ مختیار احمد‘ حاجی سردار احمد خان ابرار‘ رانا تاج محمد‘ انسپکٹر غضنفر صدیقی‘ ماسٹر سعید اور تھانہ لاڑ اور شاہ شمس کی پولیس نفری بھی شامل تھی۔

فیکٹری چھاپہ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -