دہشتگرد انسانیت کے دشمن‘ صفایا ناگزیر ہوچکا ہے‘ سعود مجید

دہشتگرد انسانیت کے دشمن‘ صفایا ناگزیر ہوچکا ہے‘ سعود مجید

  

بہاولپور(بیورورپورٹ) دہشت گردانسانت کے دشمن اوران کاپاکستان سے صفایا انتہائی ضرور ی ہوگیاہے پاک فوج پولیس اورفورسز کی دہشت گردوں کیخلاف کاروائیاں وقت کی ناگزیر ضرورت ہیں پاک دھرتی دھرتی کودہشت گردوں کے ناپاک وجود سے نجات دلانے کیلئے (بقیہ نمبر47صفحہ12پر )

ہم سب کومل جل کرکام کرناہوگااوراس لعنت کے خاتمہ کیلئے باہمی اختلافات کوبالائے طاق رکھ کرکام کرناہوگا ان خیالات کااظہار مشیروزیراعظم پاکستان سینیٹر چوہدری سعودمجید نے میڈیانمائندگان سے گفتگوکرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ اسلام کی آڑ میں قتل عام بالکل گوارہ نہیں مذہب اسلام نے ایک شخص کے قتل کوپوری انسانیت کاقتل کہاہے اوراس سلسلہ میں دہشت گردوں کی توجیہات غلط ہیں انہوں نے کہاکہ تمام مسالک کے مذہبی رہنمادہشت گردی کوخلاف اسلام قراردے چکے ہیں دراصل دہشت گرد پاکستان کے دشمن ہیں جودین کالبادہ اوڑھ کرپاکستان کے عوام کے لہو سے ہاتھ رنگ رہے ہیں وقت آگیاہے کہ پوری قوم اس ناسور کے خاتمہ کیلئے متحدہوجائے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -