دوران ڈکیتی طالب علم کو قتل کرنے والے 4 افراد کو سزائے موت

دوران ڈکیتی طالب علم کو قتل کرنے والے 4 افراد کو سزائے موت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


حاصل پور ( نما ئندہ خصوصی،نامہ نگار ) دوران ڈکیتی طالب علم کو قتل کر نے والے چار ملزمان کو عدالت نے سزائے موت سنا دی ۔قائم پور کے رہا ئشی در محمد کے نوجوان طالب علم بیٹے محمد الطاف کو ڈاکووں نے مزاحمت پر فائرنگ کرکے قتل کر دیا تھا ۔دوہزار دس کے اس وقوعہ کا مقدمہ تھانہ قائم پور میں (بقیہ نمبر46صفحہ12پر )
درج ہوا تھا ۔سماعت کے بعد ایڈ یشنل سیشن جج حاصل پور فاخر آ فتاب نے ملزمان ذوالقرنین۔محمد خالد ۔محمد تاج اور غلام مر تضی کو سزائے موت کی سزا سنا دی ۔جبکہ اس مقدمہ کے دو ملزم غلام مصطفی اور انور جان اشتہاری اور مفرور ہیں جن کے خلاف الگ کاروائی ہو گی۔
سزائے موت