بہاول نگر،دوران تعمیر نہر کا پل گرنے سے مزدور نیچے دب کر جاں بحق

بہاول نگر،دوران تعمیر نہر کا پل گرنے سے مزدور نیچے دب کر جاں بحق

  

بہاول نگر (ڈسٹرکٹ رپورٹر ) بہاول نگر منچن آبا د روڈ کبوتری اڈہ کے قریب سیم نہر کا پل تعمیر کے دوران گر گیا جس کے ملبے تلے آکر دو افراد شدید زخمی اس واقع کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔ ریسکیو مکمل کر کے ملبے تلے دبے دو افراد کو نکال لیا گیا محمد منشاء مذکور جو کہ موقع پر دم توڑ گیا محمد شفیق کو ریسکیو کی ٹیموں نے ڈی ایچ کیو ہسپتال بہوال نگر طبی امداد کیلئے پہنچایا جہاں ڈاکٹروں نے طبی امداد(بقیہ نمبر48صفحہ12پر )

دی ۔ محمد منشاء کی نعش کو بھی پوسٹ مارٹم کیلئے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال پہنچایا گیا مقامی تھانہ پولیس نے نعش کو قبضے میں لیکر کاروائی شروع کر دی۔ علاقہ کے لوگوں نے کہا کہ سیم پل ٹھیکیدار ناقص میٹریل سے تعمیر کر رہا تھا جس کی وجہ سے نیا بننے والا سیم کا پل گرگیا،وزیر اعلیٰ پنجاب ، کمشنر بہاول پور اور ڈپٹی کمشنر بہاول نگر سے فوری کاروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔

پل

مزید :

ملتان صفحہ آخر -