ڈسٹرکٹ پاپولیشن آفس لودھراں کا سٹینو گرافر رشوت لیتے رنگے ہاتھوں گرفتار

ڈسٹرکٹ پاپولیشن آفس لودھراں کا سٹینو گرافر رشوت لیتے رنگے ہاتھوں گرفتار

  

ملتان(نمائندہ خصوصی)اسسٹنٹ ڈائریکٹر انوسٹی گیشن سرکل لودھراں محمد عابد نے مقامی مجسٹریٹ کی سربراہی میں چھاپہ مارکر ڈسٹرکٹ پاپولیشن آفس لودھراں کے سٹینوں گرافر(بقیہ نمبر56صفحہ12پر )

کو5ہزار روپے رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا ۔ملزم کے خلاف رشوت اور اختیارات کے ناجائز استعمال کے الزام میں مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی،قبل ازیں ظفر اقبال نے ڈائریکٹر انٹی کرپشن اسٹبلشمنٹ ملتان کو دی گئی درخواست میں الزام عائد کیا کہ ڈسٹرکٹ پاپولیشن آفس لودھراں کا سٹینوں گرافر اعظم بیٹے کو بھرتی کرنے کیلئے رشوت طلب کررہا تھا۔

سٹینو گرافر

مزید :

ملتان صفحہ آخر -