میونسپل کارپوریشن کی ایک ماہ کے دوران منتقلی جائیداد،سلائر ہاؤس اور تھیٹر تفریحی ٹیکس کی مد میں1کروڑ76لاکھ کی ریکوری
ملتان (خبر نگار ) میونسپل کارپوریشن ملتان نے ایک ماہ کے اندرمنتقلی جائیداد ٹیکس، سلاٹر ہاوس ٹیکس اور تھیڑ تفریحی ٹیکس کی مد میں 1کروڑ 76لاکھ روپے کی ریکوری کر لی ہے بتایا گیا (بقیہ نمبر54صفحہ12پر )
ہے سال 2017کے پہلے ماہ جنوری میں منتقلی جائیداد ٹیکس کی مد میں 1کروڑ 65لاکھ روپے کی ریکوری کر لی ہے جبکہ جنوری میں ہی سلاٹر ہاوس سے جانوروں کے ذبح پر 9لاکھ 14ہزار 8سو 60روپے کی ریکوری کی گئی ہے۔ تھیڑ تفریح فیس کی مد میں 55ہزا ر روپے کی ریکوری کی گئی ہے۔ میونسپل کارپوریشن کے ابتدائی ماہ میں ریکوری انتہائی مایوس کن ریکارڈ کی گئی ہے جس کی وجہ ٹیکس برانچ میں سٹاف کی کمی بتائی جارہی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ میونسپل کارپوریشن میں منتقلی جائیداد ٹیکس ، سلاٹر ہاوس فیس اور تھیڑ تفریحی ٹیکس کی وصولی میں 3سے 4کروڑ روپے کی وصولی متوقع ہے ۔
ریکوری
