ڈی سیز کو ہفتے میں دوبار چینی باشندوں کی جائے رہائش کے دورے کی ہدایت‘ سکیورٹی چیک کی جائیگی

ڈی سیز کو ہفتے میں دوبار چینی باشندوں کی جائے رہائش کے دورے کی ہدایت‘ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


رحیم یارخان(بیورونیوز) حکومت پنجاب نے رحیم یارخان سمیت صوبہ بھرکے ڈی سیزاورڈی پی اوزکوہدایت جاری کی (بقیہ نمبر51صفحہ12پر )
ہے کہ وہ فورتھ شیڈول میں موجودغائب ہونے والے افرادکے خلاف کریک ڈاؤن کریں جبکہ ایسے افرادجوکالعدم تنظیموں کے سرگرم رکن توہیں لیکن فورتھ شیڈول کے معیارپرپورانہیں اترتے ان کوبھی مانیٹرکرنے کی ذمہ داری ضلعی حکومتوں کی ہے حکومت نے ڈی سیزاورڈی پی اوزکویہ بھی ہدایت کی کہ وہ اپنے اضلاع میں ہفتے میں ایک یادوبارغیرملکیوں بالخصوص چینی باشندوں کی جگہوں کادورہ کرکے سیکورٹی کامعائنہ کریں اورسکولوں کی سیکورٹی کے انتظامات کی چیکنگ میں بھی غفلت کامظاہرہ نہ کیاجائے ناکارہ ہتھیاراورغیرتجربہ کارگارڈزفراہم کرنے والی سیکورٹی کمپنیوں کے لائسنس بھی منسوخ کردئیے جائیں حکومتی احکامات پرضلعی انتظامیہ نے عملدرآمدشروع کردیاہے۔
چینی باشندے