ناقص سکیورٹی،دربار مخدوم عبدالرشید حقانی دوسرے روز بھی بند،زائرین کو مشکلات

ناقص سکیورٹی،دربار مخدوم عبدالرشید حقانی دوسرے روز بھی بند،زائرین کو ...

  

ملتان (سٹی رپورٹر)ناقص سیکورٹی کے باعث دربار حضرت مخدوم عبدالرشید حقانی دوسرے دن بھی دن زائرین کو شدید مشکلات کاسامنا منت مرادیں دربار کے باہر بیٹھ کر مانگنے پر مجبور(بقیہ نمبر50صفحہ12پر )

ہو گئے تفصیل کے مطابق تھانہ مخدوم رشید کی جانب سے دربار حضرت عبدالرشید حقانی سیکورٹی نہ ہونے کی وجہ سے دوروز قبل بند کیا گیا تھا جو کہ دوسرے روز بھی بند رہا جس کی وجہ سے دور دراز سے آنے والے زائرین کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہاہے اس سلسلے میں محکمہ اوقاف ملتان کے ضلعی منیجر نیا ز خان بلوچ نے کہاہے کہ ایس ایچ او مخدوم رشید تھانہ کی جانب سے سے زبر دستی دربار بند کر ا گیاہے جس کے لئے ہمیں اعتماد میں نہیں لیا گیا اس کے باوجود ہم نے دربار پر تربیت یافتہ سیکورٹی گارڈ تعینات کر دےئے ہیں لیکن اس کے باوجود بھی دربار کو نہ کھولا گیا ہے جس کی وجہ سے دور دراز سے آنے والے زائرین کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہاہے ۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -