پولیس اور قانون نافذ کرنیوالے اداروں کا مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن

پولیس اور قانون نافذ کرنیوالے اداروں کا مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن

  

ملتان،خانیوال،محسن وال،عبدالحکیم،رحیم یار خان(کرائم رپورٹر،نمائندگان)پولیس اور قانون نافذ کرنیوالے اداروں نے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کے دوران متعدد افراد گرفتار اسلحہ برآمد کرلیا گھروں کی تلاشی درجنوں افراد کی بائیو میٹرک تصدیق کی گئی اس سلسلے میں ملتان سے کرائم رپورٹر کے مطابق سٹی پولیس آفیسر ملتان محمد احسن یونس کی زیرِنگرانی پولیس ، آرمی ،سی ٹی ڈی اور حسا س اداروں (بقیہ نمبر46صفحہ7پر )

کا صدر اور تھانہ صدر اور گلگشت کے علاقے گردیزی مارکیٹ ہیڈ محمد والا کے علاقے میں سرچ آپریشن کیا گیا۔ آپریشن 8گھنٹوں تک جاری رہا ۔سرچ آپریشن کے دوران آنے جانے والے تمام راستوں پر ناکہ بندی کی گئی اور ہر شخص کو باریکی سے چیک کیا گیا،700گھروں کی بائیو میٹرک سکینگ کی گئی اور علاقے میں موجود مارکیٹس اور دکانوں کو بھی چیک کیا گیا علاقے میں کرائے پر رہنے والے افراد کے مکمل کوائف چیک کئے گئے اور مالکان کو بلا کر تصدیق کی گئی علاوہ ازیں علاقے میں موجود تمام لوگوں کو موجودہ حالات سے متعلق بریفنگ بھی دی گئی تاکہ عوام کسی بھی ناگہانی صورتحال سے خود کو بچاتے ہوئے پولیس کو بروقت اطلاع دیں اور جرم کوختم کرنے میں پولیس کا بھرپور ساتھ دیں، دورانِ چیکنگ 07مشکوک افرادکو حراست میں لے لیا گیا ۔ علاوہ ازیں گلگشت کے علاقہ میں 20 ہاسٹلز کو بھی چیک کیا گیا جبکہ 300 گاڑیوں کی تلاشی بھی لی گئی ۔سرچ آپریشن سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے سی پی او ملتان نے کہا کہ عوام اور پولیس کا ساتھ جرم کے لئے سب سے بڑی رکاوٹ ہے ۔ملک میں دہشت گردی کی نئی لہر کے پیش نظر شہری ہر مشکوک حرکت اور شخص کی پولیس کو فوری اطلاع دیں ۔جب تک شہریوں کا ساتھ نہ ہو پولیس اکیلے کچھ نہیں کر سکتی۔ خانیوال،محسن وال،عبدالحکیم سے نمائندہ پاکستان،نامہ نگار کے مطابق پولیس اور حساس اداروں نے تھانہ عبدالحکیم اور تھانہ چھب کلاں کی حدود میں سرچ آپریشن کیا ،76گھروں کی تلاشی لی گئی جس میں148افراد کو چیک کیا گیا اس دوران 2اشتہاری مجرمان سمیت مشکوک حالت میں 15افراد کو گرفتار کرکے تین پسٹل 30بور،ایک گن 12بوراوردرجنوں گولیاں برآمد کی گئیں۔پولیس عبدالحکیم نے الگ الگ مقدمات درج کرلئے ہیں۔رحیم یار خان سے ڈسٹرکٹ رپورٹر کے مطابق ڈی ایس پی سٹی سرکل چوہدری مسعود گجرکی قیادت میں پولیس اور حساس اداروں کا گرینڈ سرچ آپریشن سو سے زائد افراد کی بائیو میٹرک تصدیق کی گئی، نامکمل کوائف پر دو افغان باشندے گرفتار، پولیس اور حساس اداروں نے شہر بھر کے مختلف علاقوں میں مشترکہ سرچ آ پریشن کرتے ہوئے سو سے زائد افراد کی بائیو میڑک سے تصدیق کرتے ہوئے نا مکمل کوائف پر دو افغان شہریوں کو اپنی تحویل میں لے لیا ، ڈی ایس پی سٹی سرکل کی سربراہی میں ہونے والے سرچ آپریشن میں سرکل بھر کی پولیس نے حصہ لیا جس میں انسپکٹر زعباس اختر،اسد اللہ مستوئی ، رانا لطیف کیانی سمیت دیگر شامل تھے ۔ڈی ایس پی چوہدری مسعود گجر نے کہا کہ کسی کو معاشرے کا امن ہرگز تباہ نہیں کرنے دیں گے عوام کے جان ومال کے تحفظ کو ہر صورت پر یقینی بنائیں گے۔

سرچ آپریشن

مزید :

ملتان صفحہ آخر -