خودکش دھماکے،جیلوں کی سکیورٹی میں اضافہ،اضافی گارڈ تعینات
ملتان(کرائم رپورٹر،جنرل رپورٹر)ملک میں دہشتگردی کی نئی لہر کے پیش نظر سنٹرل اور ڈسٹرکٹ جیل ملتان کی سیکورٹی میں اضافہ کردیا گیا ہے۔اس بارے ڈی آئی جی جیل خانہ جات شوکت فیروز کا کہنا ہے کہ ملتان ریجن کی جیلوں کی سیکورٹی مزید سخت کردی گئی ہے،جبکہ جیل کو آنے والے (بقیہ نمبر40صفحہ7پر )
راستوں پر کیمروں کے نفاذ کے لیے بھی اقدامات شروع کردیے گئے ہیں۔مزید براں ڈسٹرکٹ ،سنٹرل،ویمن اور شجاعباد سب جیل میں جیمرز لگادیے گئے ہیں۔اضافی گارد بھی تعینات کر دی گئی ہے۔جبکہ جیلوں کے اندر کمانڈو 24گھنٹے چوکنا ہیں۔دریں اثناء کینٹ ریلوے سٹیشن پر سکیورٹی فورسز نے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا ‘سراغ رساں کتوں کی مدد سے ٹرینوں کی تلاشی لی گئی اور مسافروں کی آمدورفت کے راستوں پر سکیورٹی کا بھی بغور جائزہ لیا گیا ۔
سکیورٹی اضافہ