دہشتگردوں کا پولیس لائن پر حملہ‘ جوابی کارروائی میں ہلاک
ملتان(کرائم رپورٹر) دہشت گردوں نے پولیس لائن پر حملہ کردیا۔ پولیس لائن میں موجود فورس نے دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ہمراہ مشترکہ آپریشن کرکے دہشت گردوں کو مار گرایا،ملک میں دہشت گردی کی نئی لہر کے پیش نظر ملتان پولیس نے قانون نافذ کرنے والے (بقیہ نمبر44صفحہ7پر )
اداروں کے ہمراہ ڈسٹرکٹ پولیس لائن میں فرضی مشق کا مظاہرہ کیا۔ اس دوران فرضی دہشت گردوں نے پولیس لائن پر حملہ کیاجس پر پولیس نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ہمراہ مل کر بھرپور ایکشن کرتے ہوئے دہشت گردوں کا مقابلہ کیا اور انہیں ہلاک کر دیا۔سٹی پولیس آفیسر احسن یونس اور ایس ایس پی آپریشنز عمارہ اطہر نے اس موقع پر فورس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فرضی مشق کا مقصد کسی بھی ایمر جنسی اور ہنگامی حالات میں نمٹنے کے طریقے سے آگاہی ہے۔ہم کسی بھی ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کے لئے تیار ہیں۔شہریوں سے اپیل ہے کہ کسی بھی مشکوک شخص یا سرگرمی کی فوری طور ایمرجنسی ہیلپ لائن 15یا متعلقہ تھانے کو دیکر ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیں۔
پولیس لائن حملہ
