سوشل میڈیا پر حکام کو چیلنج کرنیوالا پولیس اہلکار ذہنی مریض نکلا

سوشل میڈیا پر حکام کو چیلنج کرنیوالا پولیس اہلکار ذہنی مریض نکلا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر)سوشل میڈیا پروزیراعلی پنجاب ، آئی جی پنجاب کوچیلنج کرنے والاہیڈکانسٹیبل ذہنی مریض نکلا2007 میں گلے میں پھندا ڈال کر خودکشی کی کوشش(بقیہ نمبر43صفحہ7پر )
2014 میں انچارج وائرلیس کنٹرول پرقاتلانہ حملہ پٹرول چھڑک کرآگ لگانے کی کوشش ساتھی ملازمین سے گن چھین کرمحرروائرلیس ٹریننگ سکول اعجاز اکاؤنٹنٹ کوجان سے مارنے کی کوشش پرتھانہ سول لائنزمیں مقدمات درج،علاقہ مجسٹریٹ نے ضمانت منظورکرلی تفصیل کے مطابق گزشتہ دنوں پولیس شعبہ مواصلات میں تعینات ہیڈکانسٹیبل دین محمدنے واپنی ویڈیو بناکرسوشل میڈیاپرجاری کی جس میں انہوں نے وزیراعلی پنجاب، آئی جی پنجاب اوردیگرافسران کی میرٹ پالیسی کوبے سود قراردینے کے علاوہ کڑی تنقید کانشانہ بنایااورمیڈیا کے سامنے بھی احتجاج کرتے ہوئے الزام عائدکیاکہ اسے سات ماہ سے تنخواہ نہ ملی ہے اس کے بارے میں حقائق سامنے آئے ہیں اورمعلوم ہواہے کہ دین محمدہیڈکانسٹیبل محکمہ پولیس مواصلات میں ملازم ہے اورسال2007 میں اس نے اپنی رہائش گاہ پرگلے میں پھنداڈال کرخودکشی کوشش کی لیکن پولیس نے ذہنی اورمرگی کامریض ہونے کے ناطے اس کیخلاف کوئی کاروائی نہ ہوگی پولیس ترجمان کیمطابق اس کے مسائل کے حل کیلئے خصوصی اقدامات کیے جارہے ہیں۔علاقہ مجسٹریٹ نے دین محمدکیخلاف مقدمات کی ضمانتیں منظورکرتے ہوئے اس کی رہائی کاحکم دیاہے۔
ذہنی مریض