انسداد دہشتگردی خصوصی عدالت نمبر1متعدد مقدمات کی سماعت آئندہ پیشی تک ملتوی
راولپنڈی(نیوز رپورٹر)انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نمبر ایک کے جج کی عدم تعیناتی کے باعث قتل، اقدا، قتل، دہشت گردی ، پولیس مقابلہ ، اغواء برائے تاوان، کالعدم تنظیم کے پمفلٹ تقسیم اور دھماکہ خیز مواد برآمدگی کے کیسوں کی سماعت مزید کارروائی کیلئے ڈیوٹی جج نے ملتوی کردی،تھانہ ریس کورس میں درج پولیس مزاحمت کے مقدمہ میں ملوث ملزمان محمد اشرف وغیرہ ، تھانہ سول لائن میں درج پرائیویٹ سکول کے پرنسپل مفتی عمران کو فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتارنے کے مقدمہ میں ملوث ملزمان محمد علی وغیرہ ، تھانہ رتہ امرال میں درج قتل، اقدام قتل کے مقدمہ میں ملوث ملزمان انس قیوم وغیرہ کیسوں کی سماعت 27فروری تک ملتوی کر دی، اور تھانہ سی ٹی ڈی میں درج دھماکہ خیزمواد برآمد ہونے کے مقدمہ میں ملوث ملزم حسن علی،کالعدم تنظیم کے پمفلٹ تقسیم کرنے کے کیسوں کی سماعت 6مارچ جبکہ تھانہ مری میں درج اغواء برائے تاوان کے مقدمہ میں ملوث ملزم محمدریاض کیس کی سماعت 28فروری تک ملتوی کر دی۔
