اوجی ڈی سی ایل کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کااجلاس،دوسری سہہ ماہی کے مالیاتی نتائج کی منظوری

اوجی ڈی سی ایل کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کااجلاس،دوسری سہہ ماہی کے مالیاتی نتائج ...

  

اسلام آباد(پ ر)آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ ( او جی ڈی سی ایل ) کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا اجلاس او جی ڈی سی ایل ہیڈ آفس اسلام آباد میں منعقد ہوا ۔ جس میں 31 دسمبر2016 کو ختم ہونے والی دوسری سہ ماہی ( چھ ماہ ) کے مالیاتی نتائج کی منظوری دی گئی ۔ ان چھ ماہ کے دوران کمپنی کی نیٹ سلیز مبلغ 81.081 ارب روپے ریکارڈ کی گئی ۔ جبکہ ٹیکس کٹوتی کے بعد کمپنی کا خالص منافع مبلغ 30.008 ارب روپے رہا ۔ جس کے نتیجے میں فی شیئر آمدنی 6.98 روپے رہی ۔بورڈ آف ڈائریکٹرز نے 1.00 روپیہ فی شیئر عبوری منافع دینے کا اعلان بھی کیا ،جو10 فیصد ہے ۔مذکورہ عبوری منافعے کے حقدار ایسے شیئرز ہولڈرز ہونگے جنکے نام ممبران کے رجسٹر میں14 مارچ 2017 تک موجود ہونگے ۔ اسی مدت کے دوران او جی ڈی سی ایل نے 10.494 ارب روپے قومی خزانے میں ٹیکس کی مد میں ادا کیے اور کمپنی نے ایکسپلوریشن اور ڈویلپمنٹ کے شعبے میں نمایاں اضافہ کیا ۔ او جی ڈی سی ایل نے سیسمک اور ڈرلنگ کی سرگرمیوں میں بھی شاندار اضافہ کیا ۔ بورڈ آف ڈائریکٹرز نے کمپنی کی انتظامیہ کی طرف سے تیل و گیس کی پیداوار بڑھانے کے لئے اقدامات کو سراہا اور توقع کا اظہار کیا کہ اس سے ملکی توانائی کی قلت پر قابو پانے میں مدد ملے گی ۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -