دہشتگرد ملک و قوم کے دشمن ہیں،سائمن ملک

دہشتگرد ملک و قوم کے دشمن ہیں،سائمن ملک

  

جہلم (بیورو رپورٹ ) دہشت گرد ملک اور قوم کے دشمن ہیں حکومت دہشت گردی کے ساتھ ساتھ ان کے سہولت کاروں کا خاتمہ یقینی بنائے سائمن ملک ۔ دہشت گرد انسانیت کے دشمن ہے سانحہ لاہور سیہون شریف میں دھماکہ کسی مذہب ، مسلک پر نہیں بلکہ انسانوں پر ہوا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان یونائیٹڈ کرسچن موومنٹ کے چئیرمین سائمن ملک نے ایک مذمتی اجلاس میں کیا مزید انہوں نے کہا کہ بلا تفریق رنگ ، نسل و مذہب ہمیں ملک دشمن عناصر کے خلاف متحد ہونے کی اشد ضرورت ہے ۔ دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے انتظامیاں سے تعاون ہر شہری کا فرض ہے عالمی برادری کے ساتھ ترقی کی منازل کو برقرار رکھنے کے لیے تعلیم ، معشیت سمیت برابری کی سطح بہت ضروری ہے جو کہ امن و امان سے ممکن ہے ۔ اجلاس میں موجود وائس چئیرمین نیلسن جاوید ، جنرل سیکرٹری سہیل انجم ، ڈپٹی سیکرٹری کلاؤ جیکب جوزف ، سیکرٹری انفارمیشن الیاس صادق وٹو اور پولیٹیکل ایڈوائزر جمشید بھٹی نے اس مذمتی اجلاس میں شہدا ء کے لیے مغفرت اور لواحقین کے لیے صبر و جمیل کی دعا کی ۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -