رویت ہلال کے حوالے سے جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ حاصل کرنیکا فیصلہ

رویت ہلال کے حوالے سے جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ حاصل کرنیکا فیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) رویت ہلال کے حوالے سے جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ حاصل کیا جائے گا۔ یہ بات وزارتِ مذہبی امور میں رویت ہلال کے موجودہ طریقہ کار سے متعلق ہونے والے ایک جائزہ اجلاس میں طے پائی جس کی صدارت وزیر مملکت ، مذہبی امور پیر محمد امین الحسنات شاہ کر رہے تھے۔ تفصیلات کے مطابق گذشتہ دن ہونے والے اس اجلاس میں وفاقی سیکرٹری مذہبی امور خالد مسعود چوہدری، ایڈیشنل سیکرٹری محمد آفتاب اور دیگر اعلیٰ افسران کے علاوہ رویت ہلال کمیٹی، محکمہ سپارکو، محکمہ موسمیات، پاکستان نیوی، پاکستان ایئر فورس اور کامسٹ یونیورسٹی کے نمائندوں نے شرکت کی۔ سپارکو کے ڈپٹی چیف منیجر غلام مرتضیٰ نے رویت ہلال کے جدید سائنسی طریقہ کار سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔ رویت ہلال کمیٹی کے ممبر شبیر احمد کاکاخیل نے شرکاء کو رویت ہلال کے شرعی اور سائنسی طریقہ کار سے متعلق بریفنگ دی ۔ اجلاس میں متفقہ طور پر یہ طے پایا کہ رویت ہلال کے حوالے سے جدید ٹیکنالوجی سے پوری طرح استفادہ حاصل کیا جائے گا۔