مسلم شہزادخان تحریک انصاف راولپنڈی کینٹ کے نائب صدرمقرر

مسلم شہزادخان تحریک انصاف راولپنڈی کینٹ کے نائب صدرمقرر

  

راولپنڈی(جنرل رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف راولپنڈی کینٹ کے سرگرم کارکن مسلم شہزادخان کو راولپنڈی کینٹ کا نائب صدر مقررکردیاگیا ہے گزشتہ روز ایک پروقارتقریب میں پی ٹی آئی شمالی پنجاب کے کوآرڈینیٹر ملک محسن،کینٹ صدر اظہرمیر،جنرل سیکرٹری عاصم رحمن بھٹی،ایم پی اے آصف محمود،عمرتنویربٹ اوردیگررہنماؤں نے نوٹیفکیشن مسلم شہزادخان کے حوالے کیا اس موقع پر مسلم شہزادخان نے اس عزم کااظہارکیا کہ عمران خان کے وژن کے مطابق تحریک انصاف کو کینٹ کی ہر وارڈ میں منظم کیا جائے گا اور قائدین کے اعتماد پرپورا اترنے کی ہرممکن کوشش کرؤنگا اس موقع پر زوہیب آفریدی،حاجی ملک رفیق،زیدکیانی،عامرشہزادبھٹی،جیض البشر،اویس عباسی،شیخ طارق،صوبیدارپرویز،فوادشاہ،سعیدخان،شجاع الرحمن اورشیخ شاہد افضل بھی موجود تھے انہوں نے مسلم شہزادخان کو مبارکباد دی اور نیک خواہشات کااظہار کیا۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -