جہلم،محکمہ تعلیم میں بھرتیاں،آرٹس کے امیدواروں کااحتجاج
جہلم (بیورو رپورٹ ) محکمہ تعلیم میں بھرتی کے لیے آنے والے آرٹس کے امیدواروں کو انٹرویو سے روک دیا گیا امیدواروں کا تبلیغ سکول کے باہر احتجاج ۔ تفصیلا ت کے مطابق محکمہ تعلیم میں سائنس میتھ کی تقریباً 400خالی آسامیوں پر آرٹس کے امیدواروں کو بھی درخواستیں جمع کروانے کا بھی کہا گیا اور ان امیدواروں نے این ٹی ایس امتحان کے لیے پانچ سو روپے فیس بھی جمع کروائی اور جن امیدواروں نے ٹیسٹ پاس کیے وہ گزشتہ روز انٹرویو کے لیے گورنمنٹ تبلیغ الاسلام ہائی سکول میں گئے تو ان کو انٹرویو دینے سے روک دیا گیا ۔ امیدواروں نے دلبرداشتہ ہو کر سکول کے باہر احتجاج شروع کردیا اور کہا کہ اگر ہم اس پوسٹ کے لیے ایپلی کیبل ہی نہیں تھے تو ہمارے کاغذات وغیرہ کیوں جمع کیے اور این ٹی ایس ٹیسٹ کی فیس ہم سے کیوں وصول کی گئی ۔ ان امیدواروں نے وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہیں ۔