عوام کے مسائل حل کرنا میرا اولین فرض ہے،راجہ اشفاق

عوام کے مسائل حل کرنا میرا اولین فرض ہے،راجہ اشفاق

  

جہلم (بیورو رپورٹ ) عوام کے مسائل کو حل کرنا میرے فرائض میں شامل ہے اور ایسے سائیلین جن کے کام کی نوعیت مختلف ہوتی ہے انہیں میں اور میرا عملہ احسن طریقے سے رہنمائی کرتے ہیں ۔ عوام کی خدمت کرنے والے اپنی ڈیوٹی کے ساتھ ساتھ اپنی عاقبت سنوارنے کے لیے دعائیں بھی اکھٹی کرتے ہیں ۔ سائل کی عزت نفس کا احترام کرنا اور بہتر رہنمائی کرنا ہر سرکاری ملازم پر فرض ہیں میرے دفترکے دروازے ہر وقت کھلے ہیں ان خیالات کا اظہارسب رجسٹرار آفس میں تعینات نائب تحصیلدار راجہ اشفاق نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیاانہوں نے مزید کہا کیونکہ ہمارے پاس آنے والے افراد کسی نہ کسی پریشانی میں مبتلا ہوتے ہیں ۔ اور ہم سے عوام انصاف کا تقاضہ کرتی ہے کہ ہم ان کے مسائل کو اپنی بساط کے مطابق فوراً حل کریں تاکہ ان کو دفتر کے بار بار چکر نہ لگانے پڑے ۔ میرے دفتر کے دروازے ہر وقت کھلے ہیں اللہ تعالیٰ نے مجھے یہ کرسی دے کر جو عزت بخشی ہے میرے اوپر فرض ہے کہ میں بھی مخلوق خدا کی خدمت کر کے اللہ اور اسکی مخلوق کو راضی رکھ سکوں ۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -