سانحہ سیہون کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے،میاں نعیم بشیر
جہلم (بیورو رپورٹ ) سانحہ سیہون کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے میاں نعیم بشیر ۔ عوام پاک فوج کے ساتھ کھڑے ہیں شہیدوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائینگی ۔ تفصیلات کے مطابق معروف کاروباری ، سماجی و سرپرست تنظیم مغلیہ ضلع جہلم میاں نعیم بشیر نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ سانحہ سیہون کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے حضرت شہباز قلندر کے مزار پر حملہ قابل مذمت ہے پاک فوج نے گزشتہ روز کاروائی کر کے ایک سو سے زائد دہشتگرد مار کر درندوں کو بتا دیا کہ اس پاک مٹی اور اس پیارے ملک کے لیے پاکستانی عوام اور فوج کچھ بھی کر سکتے ہیں ہم پاک فوج کے ساتھ کھڑے ہیں شہیدوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائینگی انشا ء اللہ پاک فوج درندوں سے خون کے ایک ایک قطرے کا حساب لے گی پاکستان کے دشمن ممالک پاکستان کو خوش نہیں دیکھ سکتے چوروں کی طر ح وار کر کے ہزاروں لوگوں کی زندگیاں چھیننے والوں کو پاکستانی قوم بھی معاف نہیں کریگی ۔