کے الیکٹرک اور اَوَرسن پاکستان کے درمیان معاہدہ

کے الیکٹرک اور اَوَرسن پاکستان کے درمیان معاہدہ

  

کراچی (اکنامک رپورٹر) کے الیکٹرک نے اَوَرسن پاکستان (Oursun Pakistan) کے ساتھ شمسی توانائی کے ذریعہ بجلی کی خریداری کے لیے معاہدے پر دستخط کیے ہیں جس کے تحت اَوَرسن پاکستان کے الیکٹرک کو 50 میگاواٹ شمسی توانائی 25سال تک فراہم کرے گا۔ کے الیکٹرک کی جانب سے چیف جنریشن اینڈ ٹرانسمیشن آفیسر، ڈیل سنکلیئر اور اَوَرسن پاکستان کی جانب سے چیف ایگزیکٹو آفیسر ندیم بابر نے کے ای ہاؤس میں منعقدہ ایک تقریب میں اس معاہدے پردستخط کیے۔گھارو، ضلع ٹھٹھہ میں قائم کیے جانے والا اَوَرسن پاکستان کافوٹووولٹیک (PV) پروجیکٹ 144 ایکڑ رقبے پر پھیلا ہوا ہے اور توقع ہے کہ یہ پروجیکٹ 2018ء کی پہلی سہ ماہی میں باقاعدہ کام شروع کر دے گا۔کے الیکٹرک کے ترجمان کے مطابق، ’’ اَوَرسن پاکستان کے ساتھ ہمارا شتراک ہماری پیداواری صلاحیت کو بہتر بنانے کے عزم کی ترجمانی کرتا ہے جس کے مثبت اثرات صارفین تک پہنچیں گے۔یہ پراجیکٹ صارفین کوباکفایت اور ماحول دوست ذرائع سے بجلی فراہم کرنے کے لیے ہماری کوششوں کا آئینہ دار ہے۔‘‘ اس موقع پر اَوَرسن کے ترجمان نے کہا،’’پی وی سولر پاور جنریشن ماحول دوست ہے اور کے الیکٹرک کے لیے بجلی کی پیداوارمیں ایک اچھا اضافہ ثابت ہوگا۔اس پراجیکٹ سے صرف بالخصوص کے الیکٹرک کے صارفین مستفید ہوں گے۔‘‘کے الیکٹرک اپنے صارفین کو بجلی کی پیداوار کے باکفایت اور قابل بھروسہ سولوشنز کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہے۔ 2009ء سے اب تک ادارہ 1.2ارب امریکی ڈالرز کی سرمایہ کاری کر چکا ہے اور پیداواری گنجائش میں 1037میگاواٹ کا اضافہ کیا ہے۔کے الیکٹرک کی جانب سے مسلسل سرمایہ کاری سے نہ صرف ہمارا پاور انفراسٹرکچر مضبوط بناہے بلکہ یہ کراچی کے شہریوں کو بہتر خدمات فراہم کرنے کے عزم کی بھی ترجمانی کرتا ہے۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -