فیصل بینک کے ای ایف یو لائف ایشورنس کے ساتھ معاہدوں پر دستخط

فیصل بینک کے ای ایف یو لائف ایشورنس کے ساتھ معاہدوں پر دستخط

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اکنامک رپورٹر) پاکستان کے صف اول کے بینکوں میں سے ایک فیصل بینک نے ای ایف یو لائف ایشورنس لمیٹیڈ کے ساتھ دو معاہدوں پر دستخط کیے ہیں۔ ان معاہدوں کے تحت فیصل بینک وسیع تر ڈسٹری بیوشن چینلز کے ذریعے اپنے موجودہ اور نئے صارفین کو ای ایف یو لائف ایشورنس لمیٹیڈ کو پراڈکٹس پیش کرے گا۔ ان پراڈکٹس میں روایتی اور تکافل پلان ددونوں شامل ہیں۔فیصل بینک لمیٹیڈ کی ریٹیل بینکنگ کے سربراہ فواد فرخ اور ای ایف یو لائف کے منیجنگ ڈائریکٹر طاہر جی سچک نے فیصل بینک کے ہیڈ آفس فیصل ہاؤس میں اس معاہدے پر دستخط کیے۔ تقریب میں دونوں آرگنائزیشن کے سینئر حکام نے بھی شرکت کی۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے فواد فرخ نے کہا کہ نئے سال کے آغاز کے ساتھ ہمارا مقصد اپنی ویلتھ مینجمنٹ کی پیشکشوں کو مزید توسیع دینا ہے جو ہمارے صارفین کی توقعات کا احاطہ کرتے ہوئے ان کی تمام تر ضروریات کے مالی حل پیش کر سکے۔ ای ایف یو لائف کے ساتھ ان پراڈکٹس پر دستخط اس جانب ایک اہم قدم ہے اور ہماری فرینچائز کو مزید مضبوط بنانے میں اہم قدم ثابت ہو گا۔ ہم پراعتماد ہیں کہ ای ایف یو لائف کے ساتھ باہمی اشتراک اور ان کی جانب سے فراہم کی جانے والی وسیع تر سپورٹ اس شراکت داری کو مزید کامیاب بنائے گی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ای ایف یو لائف کے منیجنگ ڈائریکٹر طاہر جی سچک نے کہا کہ فیصل بینک کے ساتھ اپنی پراڈکٹس کے پورٹ فولیو میں توسیع پر ہمیں بہت خوشی محسوس ہو رہی ہے۔ ہم اپنے موجودہ بینک ایشورنس تعلقات کو سراہتے ہیں اور مجھے اعتماد ہے کہ نئی جدید اور معیاری پراڈکٹس کے ساتھ اس شراکت کو مزید پروان چڑھائے گی اور ہمیں طے شدہ سوچ کے ساتھ بینکنگ صارفین کی بنیاد تک سرایت کرنے کا موقع فراہم کرے گا۔ان پراڈکٹس کے نمایاں خصوصیات میں اہم تکافل کوریج کے ساتھ شریعت کی بنیاد پر بچت کا طریقہ کار، اضافی کوریج کی فراہمی کیلئے ایک سے زائد اختیاری protection riders جبکہ تمام سرمایہ کاری براہ راست شریعت کے انتظام سرمایہ کاری فنڈز میں جاتی ہے۔