اسکول انتظا میہ کی غفلت ،وزیرتعلیم طلباء کے جھلسنے کا نوٹس لے لیا
کراچی(اسٹاف رپورٹر)سندھ کےٍ وزیر تعلیم و خواندگی جا م مہتا ب حسین ڈہر نے گلستا ن جو ہر میں واقع ایک نجی اسکول کی تقریب کے دورا ن مبینہ طو ر پر اسکول انتظا میہ کی غفلت کے با عث دو طا لب علمو ں کے جھلس جا نے کا سخت نوٹس لیتے ہو ئے ڈائریکٹر جنرل پرا ئیوٹ انسٹی ٹیو شنز کو ہدایت کی ہے کہ وہ نجی تعلیمی ادا رو ں میں طالب علمو ں کی حفاظت کے اقدا ما ت کو یقینی بنا ئیں اور جو تعلیمی ادا رے اس سلسلے میں لا پر واہی کے مر تکب ہو ں ان کے خلا ف قا نو ن کے مطا بق سخت کا روائی کی جا ئے ۔یہ با ت انہو ں نے پیرکو اپنے دفتر میں ایک اجلا س کی صدا ر ت کر تے ہو ئے کہی ۔اجلا س میں سیکریٹری تعلیم اسکو لز مصطفی جما ل سید نے بھی شرکت کی ۔صوبا ئی وزیر نے متعلقہ افسرا ن کو ہدایت کی کہ ایک ہفتے کے اندر انڈو منٹ فنڈز کے سلسلے میں اجلا س طلب کیا اور اہل اور ضرورت مند طا لب علمو ں کو فنڈز جا ر ی کئے جا ئیں تا کہ وہ اپنی تعلیم کا سلسلہ جا ر ی رکھ سکیں ۔انہو ں نے مزید کہا کہ انڈو منٹ فنڈ کا اجرا ء صوبے کے مستحق اور اہل طا لب علمو ں کو اعلیٰ تعلیمی ادا رو ں میں تعلیم حا صل کر نے میں معا ونت فرا ہم کر نا ہے اور اس کی فرا ہمی محکمہ تعلیم کا ایک احسن قدم ہے ۔انہو ں نے کہا کہ مو جو دہ صو ر تحا ل اس با ت کی متقا ضی ہے کہ ایک تعلیمی ادا رو ں میں ہر قسم کے حفا ظتی اقدا ما ت کئے جا ئیں اور طلبا ء کی تعلیم کے ساتھ ساتھ ان کی حفا ظت کو بھی ذمہ دا ر ی پو ر ی کیجا ئے اس سلسلے میں اسکول انتظا میہ اوروالدین کو مل کر کا م کر نا ہو گا ۔