سری لنکن ٹیم پر حملوں کے مجرموں کو کیفر کردار تک پہنچایا جاتا تو دبئی میں میچ نہ کھیلنے پڑتے

سری لنکن ٹیم پر حملوں کے مجرموں کو کیفر کردار تک پہنچایا جاتا تو دبئی میں ...

  

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) چودھری پرویز الٰہی لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران حکمرانوں پر برس پڑے۔ اْنہوں نے انکشاف کیا کہ حکمران پورے صوبے میں رینجرز کیذریعے آپریشن کا نہیں سوچ رہے۔ اس لئے بلا تفریق تمام اضلاع میں کراچی طرز پر رینجرز کی کارروائی کی جائے اور رینجرز کو مکمل اختیارات دیئے جائیں۔ ایک سوال پر پروپز الہی نے کہا کہ حکومت کی نیک نیتی اسی صورت میں ثابت ہو گی جب آپریشن کا آغاز ایک سہولت کار وزیر کو پکڑنے سے کیا جائے۔ چودھری پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ سری لنکن ٹیم پر حملوں کے مجرموں کو کیفر کردار تک پہنچایا جاتا تو دبئی میں میچ نہ کھیلنے پڑتے۔ پی ایس ایل کے لئے آرمی چیف کی جانب سے سیکورٹی کی یقین دہانی خوش آئند ہے۔ ق لیگ کے رہنما نے کہا کہ حکمران عوام کو تحفظ دینے میں ناکام ہو گئے ہیں۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -